الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ .
دعا کی قبولیت کے اوقات
حدیث نمبر: 17243
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الْبَاقِي يَهْبِطُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، ثُمَّ تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، ثُمَّ يَبْسُطُ يَدَهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيَقُولُ: هَلْ مِنْ سَائِلٍ يُعْطَى سُؤْلَهُ؟ فَلَا يَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى يَسْطَعَ الْفَجْرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب ایک تہائی رات باقی رہ جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے، پھر آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، پھر وہ اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے اور فرماتا ہے: کیا کوئی اس سے مانگنے والا ہے؟ کہ اس کے مانگنے کے مطابق اسے عطا کیا جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا اُس وقت تک ہوتا رہتا ہے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17243]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17243]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5319) اخرجه احمد فى المسند (3673)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3811»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17244
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُنَادِي مُنَادٍ كُلَّ لَيْلَةٍ: هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَيُغْفَرُ لَهُ؟ حَتَّى يَنْفَجِرَ الْفَجْرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ فِي اللَّيْلِ سَاعَةً يُنَادِي مُنَادٍ". وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِ لَفْظِ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر رات میں ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: کیا کوئی دعا کرنے والا ہے؟ کہ اس کی دعا مستجاب ہو؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی مغفرت مانگنے والا ہے کہ اس کی مغفرت ہو جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا صبح صادق ہونے تک ہوتا رہتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”رات میں ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے جس میں ایک منادی اعلان کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے امام أحمد کے الفاظ کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے، ویسے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17244]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3155) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8373) أخرجه احمد فى المسند (22/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15845»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17245
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ نِصْفَ اللَّيْلِ فَيُنَادِي مُنَادٍ: هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى؟ هَلْ مِنْ مَكْرُوبٍ فَيُفَرَّجُ عَنْهُ؟ فَلَا يَبْقَى مُسْلِمٌ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ إِلَّا اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ، إِلَّا زَانِيَةً تَسْعَى بِفَرْجِهَا أَوْ عَشَّارًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نصف رات کے وقت آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: کیا کوئی دعا مانگنے والا ہے کہ اسکی دعا مستجاب ہو؟ کیا کوئی سوال کرنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی پریشان حال ہے کہ اسے کشادگی نصیب ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو جو بھی مسلمان اس وقت دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کر لیتا ہے، البتہ زنا کرنے والی عورت کا معاملہ مختلف ہے، جو اپنی زنا کی کمائی کھاتی ہے، اور بھتہ وصول کرنے والے کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17245]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17245]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7391)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8391، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17246
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَنْزِلُ اللَّهُ كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ: هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَأُعْطِيَهُ؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَأَغْفِرَ لَهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ ہر رات میں آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ میں اسے عطا کروں؟ کیا کوئی مغفرت مانگنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا صبح صادق ہونے تک ہوتا رہتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17246]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17246]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3153 و 3152) اخرجه احمد فى المسند (81/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16303، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1480»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17247
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، قُلْتُ: وَمَتْنُهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، وَلَأَخَّرْتُ الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ فَإِنَّهُ إِذَا مَضَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْأَوَّلُ هَبَطَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَلَمْ يَزَلْ هُنَاكَ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، فَيَقُولُ قَائِلٌ: أَلَا سَائِلٌ يُعْطَى؟ أَلَا دَاعٍ يُجَابُ؟ أَلَا سَقِيمٌ يَسْتَشْفِي فَيُشْفَى؟ أَلَا مُذْنِبٌ يَسْتَغْفِرُ فَيُغْفَرُ لَهُ؟". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:"أَلَا تَائِبٌ". وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا متن یہ ہے: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت کا شکار کر دوں گا، تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا اور میں عشاء کی نماز رات کے پہلے ایک تہائی حصے کے رخصت ہونے تک مؤخر کرتا، جب رات کا پہلا ایک تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور صبح صادق ہونے تک مسلسل وہاں رہتا ہے، اس دوران ایک کہنے والا یہ کہتا ہے: کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے کہ وہ مستجاب ہو؟ کیا کوئی بیمار ہے جو شفاء کا طلبگار ہو، تو اسے شفاء نصیب ہو، کیا کوئی گناہ گار ہے جو مغفرت طلب کرے اور اس کی مغفرت ہو جائے؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: کیا کوئی توبہ کرنے والا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اور ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17247]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6576) اخرجه احمد فى المسند (120/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10240، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2106»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17248
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا بَقِيَ ثُلُثُ اللَّيْلِ يَنْزِلُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ: مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَرْزِقُنِي فَأَرْزُقَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَكْشِفُ الضُّرَّ أَكْشِفُهُ عَنْهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب ایک تہائی رات باقی رہ جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی دعا کو قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے، تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ کون ہے جو مجھ سے رزق مانگے، تو میں اسے رزق عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے تکلیف دور کرنے کا کہے، تو میں اس کی تکلیف دور کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا صبح صادق ہونے تک ہوتا رہتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17248]
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17248]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (258/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7457»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17249
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَنْزِلُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا نِصْفَ اللَّيْلِ الْآخِرِ - أَوِ الثُّلُثَ - فَيَقُولُ: مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، وَيَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" وَيَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خُلَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" وَيَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خُلَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رات کے آخری نصف حصے میں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) رات کے آخری ایک تہائی حصے میں، اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت مانگے تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے، جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی اور جب تک نمازی صبح کی نماز سے فارغ نہیں ہو جاتا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جب تک نمازی، نماز سے فارغ نہیں ہو جاتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خلیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17249]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3154)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 758، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7971»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17250
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَنْزِلُ رَبُّنَا - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ، فَيَقُولُ: أَلَا عَبْدٌ مِنْ عِبَادِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ أَلَا ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ يَدْعُونِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ أَلَا مُقْتِرٌ فَأَرْزُقَهُ؟ أَلَا مَظْلُومٌ يَدْعُونِي فَأَنْصُرَهُ؟ أَلَا عَانٍ فَأَفُكُّ عَنْهُ؟ فَيَكُونُ كَذَلِكَ حَتَّى يُصْبِحَ الصُّبْحُ، ثُمَّ يَعْلُو - جَلَّ وَعَزَّ - عَلَى كُرْسِيِّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِيهِ:" أَلَا مَظْلُومٌ (يُذَكِّرُنِي) فَأَنْصُرَهُ؟ أَلَا عَانٍ (يَدْعُونِي) فَأُعِينَهُ؟". قَالَ:" فَيَكُونُ كَذَلِكَ حَتَّى يُضِيءَ الصُّبْحُ". وَيَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مُوسَى بْنِ عَقْبَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب رات کا ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو ہمارا پروردگار آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کیا میرے بندوں میں سے کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی دعا قبول کروں؟ کیا اپنے اوپر ظلم کرنے والا کوئی ایسا فرد نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ کیا کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے رزق میں تنگی ہو، تو میں اسے رزق عطا کروں؟ کیا کوئی مظلوم نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی مدد کروں؟ کیا کوئی قیدی نہیں ہے کہ میں اسے چھڑوا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا اس وقت تک ہوتا رہتا ہے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی، پھر پروردگار اوپر اپنی کرسی پر چلا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کیا کوئی مظلوم نہیں ہے جو میرا ذکر کرے، تو میں اس کی مدد کروں، کیا کوئی قیدی نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی مدد کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا اس وقت تک ہوتا رہتا ہے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی۔“ یحیی بن اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور موسیٰ بن عقبہ کے علاوہ اور کسی نے یحیی سے روایت نقل نہیں کی ہے، کبیر کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17250]

حدیث نمبر: 17251
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَنْزِلُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي آخِرِ ثَلَاثِ سَاعَاتٍ يَبْقِينَ مِنَ اللَّيْلِ، فَيَنْظُرُ فِي السَّاعَةِ الْأُولَى فِي الْكِتَابِ الَّذِي لَا يَنْظُرُ فِيهِ غَيْرُهُ، فَيَمْحُو مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ، وَيَنْظُرُ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ وَهِيَ مَسْكَنُهُ الَّتِي لَا يَكُونُ فِيهَا مَعَهُ إِلَّا الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ وَالصِّدِّيقُونَ، وَفِيهَا مَا لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، ثُمَّ يَهْبِطُ آخِرَ سَاعَةٍ مِنَ اللَّيْلِ فَيَقُولُ: أَلَا مُسْتَغْفِرٌ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ أَلَا سَائِلٌ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ؟ أَلَا دَاعٍ يَدْعُونِي؟ وَلِذَلِكَ قَالَ اللَّهُ: (وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا) فَيَشْهَدُهُ اللَّهُ وَالْمَلَائِكَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ زِيَادَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب رات کی آخری تین گھڑیاں رہ جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ نزول کرتا ہے، پہلی گھڑی میں وہ اس کتاب کو دیکھتا ہے جس کتاب میں اس کے علاوہ اور کوئی نہیں دیکھتا اور جس چیز کو چاہتا ہے اسے مٹا دیتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے اسے برقرار رکھتا ہے، دوسری گھڑی میں وہ جنت عدن کو دیکھتا ہے، جو اس کی رہائشی جگہ ہے، اور اس جنت میں اس کے ساتھ صرف انبیاء، شہداء اور صدیقین ہوں گے، اور اس جنت میں ایسی چیزیں ہوں گی، جو کسی نے نہیں دیکھی ہیں، اور کسی انسان کے دل میں ان کا خیال بھی نہیں آیا، پھر وہ رات کی آخری گھڑی میں نیچے اترتا ہے اور فرماتا ہے: کیا کوئی مغفرت طلب کرنے والا ہے، جو مجھ سے مغفرت طلب کرے تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اسے عطا کر دوں؟ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے جو مجھ سے دعا کرے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اسی لیے اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اور فجر کی تلاوت، بیشک فجر کی تلاوت میں موجودگی ہوتی ہے۔“ یعنی اس میں اللہ تعالیٰ اور فرشتے موجود ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیادہ بن محمد انصاری ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17251]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3253)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8630، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4079»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17252
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَادَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ اللَّيْلِ أَجْوَبُ دَعْوَةً؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وَالْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ فِي بَابِ" صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى".
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ فِي بَابِ" صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے بلند آواز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: رات کا کون سا حصہ دعا کے قبول ہونے کے لئے زیادہ موزوں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری نصف حصہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار اور کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے رات اور دن کے نوافل دو دو کر کے پڑھنے سے متعلق باب میں، سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17252]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (355) اخرجه البزار فى المسند (3151) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5682)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3452، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 329، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6167»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح