الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ .
دعا کی قبولیت کے اوقات
حدیث نمبر: 17250
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَنْزِلُ رَبُّنَا - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ، فَيَقُولُ: أَلَا عَبْدٌ مِنْ عِبَادِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ أَلَا ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ يَدْعُونِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ أَلَا مُقْتِرٌ فَأَرْزُقَهُ؟ أَلَا مَظْلُومٌ يَدْعُونِي فَأَنْصُرَهُ؟ أَلَا عَانٍ فَأَفُكُّ عَنْهُ؟ فَيَكُونُ كَذَلِكَ حَتَّى يُصْبِحَ الصُّبْحُ، ثُمَّ يَعْلُو - جَلَّ وَعَزَّ - عَلَى كُرْسِيِّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِيهِ:" أَلَا مَظْلُومٌ (يُذَكِّرُنِي) فَأَنْصُرَهُ؟ أَلَا عَانٍ (يَدْعُونِي) فَأُعِينَهُ؟". قَالَ:" فَيَكُونُ كَذَلِكَ حَتَّى يُضِيءَ الصُّبْحُ". وَيَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مُوسَى بْنِ عَقْبَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب رات کا ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو ہمارا پروردگار آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کیا میرے بندوں میں سے کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی دعا قبول کروں؟ کیا اپنے اوپر ظلم کرنے والا کوئی ایسا فرد نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ کیا کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے رزق میں تنگی ہو، تو میں اسے رزق عطا کروں؟ کیا کوئی مظلوم نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی مدد کروں؟ کیا کوئی قیدی نہیں ہے کہ میں اسے چھڑوا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا اس وقت تک ہوتا رہتا ہے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی، پھر پروردگار اوپر اپنی کرسی پر چلا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کیا کوئی مظلوم نہیں ہے جو میرا ذکر کرے، تو میں اس کی مدد کروں، کیا کوئی قیدی نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی مدد کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا اس وقت تک ہوتا رہتا ہے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی۔“ یحیی بن اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور موسیٰ بن عقبہ کے علاوہ اور کسی نے یحیی سے روایت نقل نہیں کی ہے، کبیر کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17250]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17250 in Urdu