🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17280
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَجْعَلُ شَطْرَ صَلَاتِي دُعَاءً لَكَ، قَالَ:" مَا شِئْتَ". قَالَ: فَأَجْعَلُ ثُلُثَ صَلَاتِي دُعَاءً لَكَ، قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَأَجْعَلُ صَلَاتِي كُلَّهَا دُعَاءً لَكَ، قَالَ:" إِذًا يَكْفِيكَ هَمَّ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! کیا میں اپنی نفلی عبادت کا نصف حصہ آپ کے لئے دعا کرنے کے لیے مخصوص کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تم چاہو، اس نے دریافت کیا: کیا میں ایک تہائی حصہ آپ کے لیے دعا کے لیے مخصوص کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، اس نے عرض کی: کیا میں اپنی پوری نفلی عبادت، آپ کے لیے دعا کے لیے مخصوص کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”ایسی صورت میں وہ تمہاری دنیاوی اور اُخروی پریشانیوں کے لئے کفایت کر جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد بن صہبان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17280]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3158)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8911»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 17280 in Urdu