الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
حدیث نمبر: 17281
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَجْعَلُ ثُلُثَ صَلَاتِي عَلَيْكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ إِنْ شِئْتَ". قَالَ: الثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَصَلَاتِي كُلَّهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذًا يَكْفِيكَ اللَّهُ مَا هَمَّكَ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
محمد بن یحیی بن حبان اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اپنی نفل عبادت کا ایک تہائی حصہ آپ پر درود بھیجنے کے لیے مخصوص کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اگر تم چاہو، اس نے دریافت کیا: دو تہائی کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے عرض کی: میں پوری نفل عبادت (آپ پر درود بھیجنے کے لیے مخصوص کر دوں؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ تمہارے دنیاوی اور اُخروی معاملات کی پریشانیوں (یا ضروریات کے حوالے سے) تمہاری کفایت کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17281]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17281]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3574)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3574»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 17281 in Urdu