الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
حدیث نمبر: 17282
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مَرَّةً وَاحِدَةً كَتَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ". رَوَاهُمَا أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رِبْعِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں، اُس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے۔“ یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ربعی بن ابراہیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17282]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7552 و 7551)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 408، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1530، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7507، 7508، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2772»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17282 in Urdu