🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. بَابٌ فِيمَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ .
اس شخص کا بیان، جس کے سامنے نبی اکرم ﷺ کا ذکر مبارک ہو اور وہ آپ ﷺ پر درود نہ بھیجے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17307
عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَخَطِئَ الصَّلَاةِ عَلَيَّ خَطِئَ طَرِيقِ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكِنْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے سامنے میرا ذکر ہو، اور وہ مجھ پر درود بھیجنے سے بھٹک جائے، تو وہ جنت کے راستے سے بھٹک جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن محمد کندی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17307]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2887)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2887»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17308
وَعَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْبَخِيلُ مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَكِنَّ مُتَابَعَةَ الْحَدِيثِ الَّذِي قَبْلَهُ قَدْ تُقَوِّيهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص بخیل ہے، جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے، لیکن اس سے پہلے والی روایت اس کو تقویت دیتی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17308]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6776) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2885) اخرجه احمد فى المسند (1736)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17309
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ". فَلَمَّا نَزَلَ قِيلَ لَهُ. فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ فَلَمْ يُدْخِلَاهُ الْجَنَّةَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَجُلٌ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، آمین، آمین، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے تو آپ سے دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جو اپنے ماں باپ کو پائے اور پھر وہ دونوں اُسے جنت میں داخل نہ کروا سکیں (یعنی وہ ان دونوں کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہو سکے) تو ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ دور کرے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) وہ شخص جس کے سامنے آپ کا ذکر ہو، اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، اللہ تعالیٰ اُسے دور کرے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17309]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3164)، أخرجه مسند البزار برقم: 1405، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4277»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17310
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ". قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا، وَفِيهِ جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ الْفُقَيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، آمین، آمین! اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے،
یہ روایت امام بزار نے اسی طرح نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی جاریہ بن ہرم فقیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17310]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3165)، أخرجه مسند البزار برقم: 1405»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17311
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ". ثُمَّ قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُولُوا: آمِينَ. وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُولُوا: آمِينَ. وَمَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُولُوا: آمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، آمین، آمین! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور اس کی مغفرت نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، تم لوگ آمین کہو! جو شخص اپنے ماں باپ کو یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، تم لوگ آمین کہو! اور جس شخص کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، تم لوگ آمین کہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17311]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17312
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ إِذْ قَالَ:" آمِينَ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، قَالَ: وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَمَاتَ وَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، وَمَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر موجود تھے، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: آمین، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: جس کے سامنے آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین! جبرائیل نے کہا: جو شخص اپنے ماں باپ کو، یا اُن دونوں میں سے کسی ایک کو پائے، اور پھر وہ ایسی حالت میں مرے کہ اُس کی مغفرت نہ ہوئی ہو، تو اللہ تعالیٰ اُسے دور کر دے، آپ کہیں: آمین، تو میں نے کہا: آمین! اور جو شخص رمضان کا مہینہ پائے، اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، آپ کہیں: آمین، تو میں نے کہا: آمین!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17312]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11115)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17313
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ارْتَقَى الْمِنْبَرَ، فَأَمَّنَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" تَدْرُونَ لِمَ أَمَّنْتُ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" جَاءَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: إِنَّهُ مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ دَخَلَ النَّارَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، وَأَسْحَقَهُ، قُلْتُ: آمِينَ. وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يَبَرَّهُمَا دَخَلَ النَّارَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، وَأَسْحَقَهُ، قُلْتُ: آمِينَ. وَمَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ دَخَلَ النَّارَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، وَأَسْحَقَهُ، فَقُلْتُ: آمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ نے تین مرتبہ آمین کہا:، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ میں نے ”آمین“ کیوں کہا: ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: جس شخص کے سامنے آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ درود نہ بھیجے، تو وہ جہنم میں جائے اور اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے اور اسے پرے کر دے، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) جو شخص اپنے ماں باپ کو، یا اُن دونوں میں سے کسی ایک کو پائے، اور پھر اُن کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرے اور جہنم میں چلا جائے تو اللہ تعالیٰ اُسے دور کر دے اور پرے کر دے، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو اور وہ جہنم میں چلا جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے اور پرے کر دے، تو میں نے کہا: آمین!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن کیسان ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17313]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12552)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12551»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17314
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيُّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ". فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْنَاكَ صَنَعْتَ شَيْئًا مَا كُنْتَ تَصْنَعُهُ. فَقَالَ:" إِنْ جِبْرِيلَ تَبَدَّى لِي فِي أَوَّلِ دَرَجَةٍ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ فَلَمْ يُدْخِلَاهُ الْجَنَّةَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، ثُمَّ أَبْعَدَهُ، (فَقَالَ) : فَقُلْتُ: آمِينَ. ثُمَّ قَالَ لِي فِي الدَّرَجَةِ الثَّانِيَةِ: وَمَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، ثُمَّ أَبْعَدَهُ، فَقُلْتُ: آمِينَ. ثُمَّ تَبَدَّى لِي فِي الدَّرَجَةِ الثَّالِثَةِ فَقَالَ: وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، ثُمَّ أَبْعَدَهُ، فَقُلْتُ: آمِينَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے، آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے آپ نے آمین، آمین، آمین کہا:، جب آپ فارغ ہوئے تو عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آج ہم نے آپ کو ایک ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا ہے، جو آپ پہلے نہیں کرتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے درجے کے پاس جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد! جو شخص اپنے ماں باپ کو پائے، اور وہ دونوں اُسے جنت میں داخل نہ کروائیں، تو اللہ تعالیٰ اُسے دور کر دے اور مزید دور کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو میں نے کہا: آمین، پھر دوسرے درجے کے پاس جبرائیل نے مجھ سے کہا: جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اُسے دور کر دے اور مزید دور کر دے، تو میں نے کہا: آمین، پھر جبرائیل تیسرے درجے کے پاس میرے سامنے آئے اور بولے: جس شخص کے سامنے آپ کا ذکر ہو، اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، اللہ تعالیٰ اُسے دور کر دے اور مزید دور کر دے، تو میں نے کہا: آمین!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17314]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3167)، أخرجه مسند البزار برقم: 3790»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17315
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ". فَلَمَّا نَزَلَ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ". هَذَا أَوْ نَحْوُهُ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ حَوَانٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِي قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ خِلَافٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، آمین، آمین، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر انہوں نے کہا:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جس کے سامنے آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر انہوں نے کہا:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جو اپنے ماں باپ کو، یا اُن دونوں میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین“ راوی بیان کرتے ہیں: یہ، یا اس کی مانند کلمات ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن جوان کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ قیس بن ربیع نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17315]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3166)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17316
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ارْتَقَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى دَرَجَةٍ مِنَ الْمِنْبَرِ فَقَالَ:" آمِينَ". ثُمَّ ارْتَقَى دَرَجَةً أُخْرَى فَقَالَ:" آمِينَ". ثُمَّ ارْتَقَى الثَّالِثَةَ فَقَالَ:" آمِينَ". ثُمَّ جَلَسَ.
قَالَ: فَسَأَلُوهُ: عَلَامَ أَمَّنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، قُلْتُ: آمِينَ، وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ أَحَدَ أَبَوَيْهِ أَوْ كِلَاهُمَا فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ، قُلْتُ: آمِينَ، وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْتُ: آمِينَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ قَالَ فِيهِ الْبَزَّارُ: صَالِحٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر کے پہلے درجہ پر چڑھے، تو آپ نے فرمایا: آمین، پھر آپ دوسرے درجے پر چڑھے تو آپ نے فرمایا: آمین، پھر آپ تیسرے درجے پر چڑھے تو پھر آپ نے فرمایا: آمین، پھر آپ تشریف فرما ہوئے، راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! آپ نے کس بات پر آمین کہا: ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: ایسے شخص کی ناک خاک آلود ہو، جس کے سامنے آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، تو میں نے کہا: آمین، جبرائیل نے کہا: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جو اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کو، یا دونوں کو پائے اور پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہو، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) ایسے شخص کی ناک خاک آلود ہو جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، تو میں نے کہا: آمین!۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس کے بارے میں امام بزار کہتے ہیں: یہ صالح ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17316]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3168)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں