🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِيمَا يُحْتَقَرُ مِنَ الذُّنُوبِ .
ان گناہوں کا بیان جنہیں حقیر سمجھا جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17462
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ ; فَإِنَّمَا مَثَلُ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بَطْنَ وَادٍ فَجَاءَ ذَا بِعُودٍ، وَجَاءَ ذَا بِعُودٍ، حَتَّى حَمَلُوا مَا أَنْضَجُوا بِهِ خُبْزَهُمْ، وَإِنَّ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ مَتَى يُؤْخَذْ بِهَا صَاحِبُهَا تُهْلِكْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ إِحْدَاهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حقیر گناہوں سے بچ کے رہو! کیونکہ حقیر گناہوں کی مثال، ان لوگوں کی مانند ہے، جو کسی وادی میں پڑاؤ کرتے ہیں، ایک شخص ایک لکڑی لے کر آتا ہے، دوسرا شخص دوسری لکڑی لے کر آتا ہے، یہاں تک کہ اتنی لکڑیاں ہو جاتی ہیں کہ ان کے ذریعے وہ اپنی روٹی پکا سکتے ہیں، تو حقیر گناہوں کی مثال بھی اسی طرح ہے (کہ جب وہ بہت زیادہ اکٹھے ہو جائیں) اور ان کے مرتکب شخص کی گرفت کی جائے، تو وہ اس شخص کو ہلاکت کا شکار کر دیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام طبرانی نے اس کو تینوں کتابوں میں دو حوالوں سے نقل کیا ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالوہاب بن عبدالحکم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17462]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5872) اخرجه احمد فى المسند (331/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22302، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5872، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7319، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 868، وأخرجه شرح السنة برقم: 4203»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17462 in Urdu