🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِيمَا يُحْتَقَرُ مِنَ الذُّنُوبِ .
ان گناہوں کا بیان جنہیں حقیر سمجھا جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17463
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: لَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ حُنَيْنٍ نَزَلْنَا قَفْرًا مِنَ الْأَرْضِ لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْمَعُوا، مَنْ وَجَدَ شَيْئًا فَلْيَأْتِ بِهِ، وَمَنْ وَجَدَ عَظْمًا أَوْ سِنًّا فَلْيَأْتِ بِهِ"، قَالَ: فَمَا كَانَ إِلَّا سَاعَةٌ حَتَّى جَعَلْنَاهُ رُكَامًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَرَوْنَ هَذَا؟ فَكَذَلِكَ تُجْمَعُ الذُّنُوبُ عَلَى الرَّجُلِ مِنْكُمْ كَمَا جَمَعْتُمْ هَذَا، فَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَجُلٌ، فَلَا يُذْنِبُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً ; فَإِنَّهَا مُحْصَاةٌ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نُفَيْعٌ أَبُو دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن جنادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ حنین سے فارغ ہوئے، تو ہم نے ایک ویران جگہ پر پڑاؤ کیا وہاں کوئی چیز موجود نہیں تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ جمع کرو! جسے جو چیز ملے، وہ لے آئے، جسے ہڈی ملے یا کوئی اور چیز ملے، وہ اسے لے آئے، راوی بیان کرتے ہیں: تھوڑی ہی دیر میں ایک ڈھیر اکٹھا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ اسے دیکھ رہے ہو؟ اسی طرح گناہ تم میں سے کسی ایک شخص کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں، جس طرح تم نے اس کو اکٹھا کیا ہے، تو آدمی کو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے، اور چھوٹا یا بڑا کوئی گناہ نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ وہ اس شخص کے خلاف شمار ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نفیح ابوداؤد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5485)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17463 in Urdu