🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابٌ فِيمَنْ خَافَ مِنْ ذُنُوبِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے گناہوں سے خوفزدہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17492
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ لَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ إِلَّا التَّوْحِيدَ، فَلَمَّا احْتُضِرَ قَالَ لِأَهْلِهِ: انْظُرُوا إِذَا أَنَا مُتُّ أَنْ يَحْرِقُوهُ حَتَّى يَدْعُوَهُ حُمَمًا، ثُمَّ اطْحَنُوهُ، ثُمَّ اذْرُوهُ فِي يَوْمٍ رَاحَ، فَلَمَّا مَاتَ فَعَلُوا بِهِ ذَلِكَ، فَإِذَا هُوَ فِي قَبْضَةِ اللَّهِ، فَقَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: يَا ابْنَ آدَمَ، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ؟ قَالَ: أَيْ رَبِّ، مَخَافَتُكَ، قَالَ: فَغَفَرَ لَهُ بِهَا، وَلَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ إِلَّا التَّوْحِيدَ". قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" إِلَّا التَّوْحِيدَ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ سَنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي سَنَدِ ابْنِ سِيرِينَ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، ابن سیرین نے بھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے زمانے میں ایک شخص تھا، جس نے کبھی کوئی بھلائی کا کام نہیں کیا تھا، البتہ وہ توحید کا قائل تھا، جب اس کا آخری وقت قریب آیا، تو اس نے اپنے گھر والوں سے کہا: ہم اس بات کا خیال رکھنا کہ جب میں مر جاؤں، تو تم لوگ مجھے جلا دینا، یہاں تک کہ کوئلہ بنا دینا، پھر مجھے پیسں دینا اور پھر ہوا والے دن میں مجھے اُڑا دیا، جب وہ شخص مر گیا تو گھر والوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا، پھر اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! تم نے جو کیا، ایسا کیوں کیا؟ اس نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تیرے خوف کی وجہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو پروردگار نے فرمایا: میں نے اس کی مغفرت کر دی۔“ حالانکہ اس شخص نے توحید کے علاوہ کبھی کوئی بھلائی نہیں کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”توحید کے علاوہ۔۔۔۔۔۔“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں، جبکہ ابن سیرین کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17492]
تخریج الحدیث: «اخرجه 8027 و 8635 و 3785، أخرجه مسند أحمد برقم: 7980»

الحكم على الحديث:
رواه كله أحمد، ورجال سند أبي هريرة رجال الصحيح، وفي سند ابن سيرين من لم يسم.


Majma al-Zawa'id Hadith 17492 in Urdu