الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَنْ خَافَ مِنْ ذُنُوبِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے گناہوں سے خوفزدہ ہو
حدیث نمبر: 17493
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهُ كَانَ عَبْدٌ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ، أَعْطَاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَالًا وَوَلَدًا، وَكَانَ لَا يَدِينُ اللَّهَ دِينًا، فَبَقِيَ حَتَّى ذَهَبَ عُمْرٌ، وَبَقِيَ عُمْرٌ يُذْكَرُ، فَعَلِمَ أَنَّهُ لَمْ يَبْتَئِرْ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - خَيْرًا، دَعَا بَنِيهِ فَقَالَ: يَا بَنِيَّ، أَيَّ أَبٍ تَعْلَمُونِي؟ قَالُوا: خَيْرَهُ يَا أَبَانَا، قَالَ: وَاللَّهِ، لَا أَدَعُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْكُمْ مَالًا هُوَ مِنِّي إِلَّا أَنَا آخِذُهُ مِنْهُ، أَوْ لَتَفْعَلُنَّ مَا آمُرُكُمْ بِهِ، قَالَ: فَأَخَذَ مِنْهُمْ مِيثَاقًا قَالَ: أَمَا لَا فَإِذَا مُتُّ فَخُذُونِي فَأَلْقُونِي فِي النَّارِ، حَتَّى إِذَا كُنْتُ حُمَمًا فَذُرُّونِي"، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ عَلَى فَخِذِهِ كَأَنَّهُ يَقُولُ:" اسْحَقُونِي، ثُمَّ أَذْرُونِي فِي الرِّيحِ لَعَلِّي أَضِلُّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ"، قَالَ:" فَفُعِلَ بِهِ ذَلِكَ وَرَبِّ مُحَمَّدٍ حِينَ مَاتَ، قَالَ: فَجِيءَ بِهِ أَحْسَنَ مَا كَانَ، فَعُرِضَ عَلَى رَبِّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى النَّارِ؟ قَالَ: خَشْيَتُكَ يَا رَبَّاهُ، قَالَ: إِنِّي لَأَسْمَعُكَ كَرَاهِيَةً"، قَالَ يَزِيدُ:" أَسْمَعُكَ رَاهِبًا، فَتِيبَ عَلَيْهِ".
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے ایک بندہ تھا، جسے اللہ تعالیٰ نے مال اور اولاد عطا کئے ہوئے تھے، لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کوئی کام نہیں کرتا تھا، وہ اسی طرح کرتا رہا، یہاں تک کہ اس کی عمر رخصت ہو گئی، جب اس کا آخری وقت قریب آیا، تو اسے یہ خیال آیا کہ اس نے تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی بھلائی پیش ہی نہیں کی ہے، اس نے اپنے بیٹوں کو بلایا اور بولا: اے میرے بیٹو! تم مجھے کیسا باپ جانتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: آپ ہمارے بہترین باپ ہیں، اس نے کہا: اللہ کی قسم! تم میں سے جس کے پاس بھی میرا جو مال ہے، وہ میں تم سے واپس لے لوں گا، یا پھر یہ ہے کہ تم نے وہ کرنا ہے جو میں تمہیں حکم دوں گا، پھر اس نے ان بچوں سے پختہ عہد لیا اور یہ کہا: میں مر جاؤں، تو تم میری لاش لے کر مجھے آگ میں ڈال دینا، یہاں تک کہ جب میں کوئلہ بن جاؤں تو تم مجھے اُڑا دینا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اپنے زانوں پر رکھ کر یہ فرمایا: تم مجھے پیس دینا اور اُڑا دینا، تاکہ میں اللہ تعالیٰ سے بچ سکوں، اس کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا، رب محمد کی قسم ہے! جب وہ مر گیا، تو اسے پہلے سے زیادہ اچھی شکل و صورت (شاید اچھی جسمانی حالت مراد ہے) میں لایا گیا، اور اس کے پروردگار کے سامنے پیش کیا گیا، تو پروردگار نے دریافت کیا: تم آگ میں کیوں گئے؟ اس نے جواب دیا: اے میرے پروردگار! تیرے خوف کی وجہ سے، پروردگار نے فرمایا: میں نے سنا کہ تم اس بات کو ناپسند کرتے ہو۔ (یہاں یزید نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:) میں نے تمہیں سنا کہ تم بچنا چاہتے تھے، تو اس کی توبہ قبول کر لی گئی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17493]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 651»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، ولکن الحدیث صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17493 in Urdu