الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ إِلَى مَتَى تُقْبَلُ تَوْبَةُ الْعَبْدِ .
بندے کی توبہ کب تک قبول ہوتی ہے؟
حدیث نمبر: 17506
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَبْلَ الْمَوْتِ بِشَهْرٍ إِلَّا قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ، وَأَدْنَى مِنْ ذَلِكَ، وَقَبْلَ مَوْتِهِ بِيَوْمٍ أَوْ سَاعَةٍ، يَعْلَمُ اللَّهُ مِنْهُ التَّوْبَةَ وَالْإِخْلَاصَ إِلَّا قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ".
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ:" إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ:" إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو مومن بندہ مرنے سے ایک ماہ پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کر لیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرتا ہے، اگر وہ اس سے بھی کم عرصہ پہلے کر لے، مرنے سے ایک دن پہلے کر لے، یا ایک پہر پہلے کر لے، اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ اور اس کے اخلاص سے واقف ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ قبول کر لیتا ہے، جبکہ اُس پر نزع کا عالم طاری نہ ہوا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17506]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13609)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17506 in Urdu