🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ إِلَى مَتَى تُقْبَلُ تَوْبَةُ الْعَبْدِ .
بندے کی توبہ کب تک قبول ہوتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17508
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَا أُحَدِّثُكُمْ إِلَّا عَنْ كِتَابٍ مُنَزَّلٍ، أَوْ نَبِيٍّ مُرْسَلٍ:" مَا مِنْ نَفْسٍ تَتُوبُ قَبْلَ مَرَضِهَا الَّذِي تَمُوتُ فِيهِ تَوْبَةً إِلَّا قَبِلَ تَوْبَتَهَا إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَبِي فَائِدٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ وَلَمْ أَعْرِفْ أَبَا فَائِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو ”نازل شدہ کتاب“ یا ”نبی مرسل“ کے حوالے سے بات بیان کروں: (وہ بات یہ ہے:) ”جو شخص اس بیماری کا شکار ہونے سے پہلے توبہ کر لیتا ہے، جس بیماری میں اس کا انتقال ہو جائے، تو اس کی توبہ قبول ہو جاتی ہے، اور ایسا اُس وقت تک رہے گا جب تک سورج مغرب سے طلوع نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ابوفائد کی ربعی سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں ابوفائد سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17508]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17508 in Urdu