🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں میں سے، جس کی عمر طویل ہو، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17555
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رَفَعَ الْحَدِيثَ قَالَ:" الْمَوْلُودُ حَتَّى يَبْلُغَ الْحِنْثَ مَا عَمِلَ مِنْ حَسَنَةٍ كُتِبَتْ لِوَالِدِهِ - أَوْ لِوَالِدَيْهِ - وَمَا عَمِلَ مِنْ سَيِّئَةٍ لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ وَلَا عَلَى وَالِدَيْهِ، فَإِذَا بَلَغَ الْحِنْثَ جَرَى عَلَيْهِ الْقَلَمُ، أُمِرَ الْمَلَكَانِ اللَّذَانِ مَعَهُ أَنْ يَحْفَظَا، وَأَنْ يُشَدِّدَا، فَإِذَا بَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ أَمَّنَهُ اللَّهُ مِنَ الْبَلَايَا الثَّلَاثَةِ: الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، فَإِذَا بَلَغَ الْخَمْسِينَ خَفَّفَ اللَّهُ مِنْ حِسَابِهِ، فَإِذَا بَلَغَ السِّتِّينَ رَزَقَهُ اللَّهُ الْإِنَابَةَ إِلَيْهِ بِمَا يُحِبُّ، فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ أَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، فَإِذَا بَلَغَ الثَّمَانِينَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ حَسَنَاتِهِ، وَتَجَاوَزَ عَنْ سَيِّئَاتِهِ، فَإِذَا بَلَغَ التِّسْعِينَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَشَفَّعَهُ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ، وَكَانَ أَسِيرَ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ، فَإِذَا بَلَغَ أَرْذَلَ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ بَعْدَ عَلَمٍ شَيْئًا، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِثْلَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّتِهِ مِنَ الْخَيْرِ، فَإِذَا عَمِلَ سَيِّئَةً لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچہ جب تک بالغ نہیں ہو جاتا، وہ جو بھی اچھائی کرتا ہے، اس کا اجر اس کے باپ۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ اس کے ماں باپ کے لیے نوٹ کیا جاتا ہے، اور بچہ جو بھی برائی کرتا ہے، وہ برائی نہ اُس بچے کے خلاف نوٹ کی جاتی ہے، نہ اس کے ماں باپ کے خلاف نوٹ کی جاتی ہے، جب وہ بچہ بالغ ہو جاتا ہے، تو اس پر قلم کے احکام جاری ہوتے ہیں، اور اس کے ساتھ موجود محافظ فرشتوں کو یہ حکم دیا جاتا ہے کہ وہ حفاظت کریں اور سختی سے کام لیں، پھر جب وہ فرد مسلمان ہونے کے عالم میں چالیس سال کی عمر تک پہنچ جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے تین قسم کی آزمائشوں سے محفوظ کر دیتا ہے، جنون، جذام اور برص، جب وہ پچاس سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے حساب میں تخفیف کر دیتا ہے، جب وہ 60 سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف رجوع نصیب کرتا ہے، جیسے وہ پسند کرتا ہے، جب وہ ستر سال کا ہو جاتا ہے تو آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، جب وہ اسی سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیاں نوٹ کرواتا ہے اور اس کی برائیوں سے درگزر کرتا ہے، جب وہ 90 سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، اور اسے اپنے اہل خانہ کے بارے میں شفاعت نصیب کرتا ہے، اور وہ زمین میں اللہ تعالیٰ کا قیدی ہوتا ہے، اور جب وہ رذیل ترین عمر تک پہنچ جاتا ہے، تاکہ وہ علم ہو جانے کے بعد لاعلم ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کی مانند اجر و ثواب نوٹ کرتا ہے، جو بھلائی کا عمل وہ تندرستی کے زمانے میں کیا کرتا تھا، لیکن وہ جو برائی کرتا تھا، اس کو نوٹ نہیں کیا جاتا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17555]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3678)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12866»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 17555 in Urdu