الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں میں سے، جس کی عمر طویل ہو، اس کا بیان
حدیث نمبر: 17556
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُعَمَّرُ فِي الْإِسْلَامِ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ:" فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَأَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس مسلمان کو اسلام میں (یعنی مسلمان ہونے کے عالم میں) عمر عطا کی جائے (اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں:) جب وہ اسلام میں ستر سال کا ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے، اور آسمان والے اس سے محبت کرتے ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17556]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4246 و 4248 و 4249)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17556 in Urdu