🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابٌ مِنْهُ فِي سِعَةِ رَحْمَةِ اللَّهِ ، وَمَغْفِرَتِهِ لِلذُّنُوبِ ، وَقَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَذَهَبَ اللَّهُ بِكُمْ " .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17625
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ لِيَغْفِرَ لَهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ" فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”گناہ کا کفارہ ندامت ہے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے:
”اگر تم لوگ گناہ نہ کرو، تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا، جو گناہ کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کر دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے صرف ان الفاظ کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے:
”گناہ کا کفارہ، ندامت ہے۔“
طبرانی نے یہ معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن مالک نکری ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17625]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3250) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12794) اخرجه احمد فى المسند (2623)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2618، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12795، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2397»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17625 in Urdu