🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. بَابٌ مِنْهُ فِي سِعَةِ رَحْمَةِ اللَّهِ، وَمَغْفِرَتِهِ لِلذُّنُوبِ، وَقَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَذَهَبَ اللَّهُ بِكُمْ " .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17624M
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، - أَوْ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ - لَوْ أَخْطَأْتُمْ حَتَّى تَبْلُغَ خَطَايَاكُمْ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، ثُمَّ اسْتَغْفَرْتُمُ اللَّهَ لَغَفَرَ لَكُمْ. وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ - أَوْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ - لَوْ لَمْ تُخْطِئُوا ; لَجَاءَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِقَوْمٍ يُخْطِئُونَ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُونَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے - یا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے - اگر تم اتنی خطائیں (گناہ) کرو کہ تمہاری خطائیں آسمان و زمین کے درمیانی خلا کو بھر دیں، پھر تم اللہ سے مغفرت طلب کرو، تو وہ تمہیں لازماً بخش دے گا۔ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے - یا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے - اگر تم سے گناہ نہ سرزد ہوں، تو اللہ عزوجل ایسی قوم کو وجود میں لائے گا جو گناہ کرے گی، پھر وہ (اللہ سے) استغفار کرے گی تو اللہ ان کی مغفرت فرمائے گا“۔
اسے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17624M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17625
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ لِيَغْفِرَ لَهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ" فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”گناہ کا کفارہ ندامت ہے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے:
”اگر تم لوگ گناہ نہ کرو، تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا، جو گناہ کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کر دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے صرف ان الفاظ کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے:
”گناہ کا کفارہ، ندامت ہے۔“
طبرانی نے یہ معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن مالک نکری ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17625]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3250) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12794) اخرجه احمد فى المسند (2623)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2618، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12795، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2397»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17626
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَخَلَقَ اللَّهُ خَلْقًا يُذْنِبُونَ، ثُمَّ يَغْفِرُ لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ:" لَخَلَقَ اللَّهُ خَلْقًا يُذْنِبُونَ، فَيَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ، فَيَغْفِرُ لَهُمْ، وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِ الْأَوْسَطِ مُحَالًا عَلَى مَوْقُوفِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم لوگ گناہ نہ کرو، تو اللہ تعالیٰ ایسی مخلوق کو پیدا کر دے گا، جو گناہ کریں گے اور پھر وہ ان کی مغفرت کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ ایسی مخلوق کو پیدا کر دے گا، جو گناہ کریں گے، پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگیں گے، تو وہ ان کی مغفرت کر دے گا، اور وہ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، جو معجم اوسط کی مانند ہے اور اس کی نسبت سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے منقول ”موقوف“ روایت پر کی گئی ہے، ان روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں اور ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17626]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3248 و 3247) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1477)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1477، وأخرجه مسند البزار برقم: 2449»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17627
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَذَهَبَ اللَّهُ بِكُمْ، وَلَجَاءَ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ، فَيَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر تم لوگ گناہ نہیں کرو گے، تو اللہ تعالیٰ تمہیں لے جائے گا، اور اُن لوگوں کو لے آئے گا، جو گناہ کریں گے، اور پھر اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگیں گے، اور وہ اُن کی مغفرت کر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ہے، جو بصری کا شاگرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17627]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3251)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17628
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَا ابْنَ آدَمَ، إِنَّكَ مَا دَعَوْتَنِي وَرَجَوْتَنِي غَفَرْتُ لَكَ عَلَى مَا كَانَ مِنْكَ، وَلَوْ أَتَيْتَنِي بِمِلْءِ الْأَرْضِ خَطَايَا لَقِيتُكَ بِمِلْءِ الْأَرْضِ مَغْفِرَةً، مَا لَمْ تُشْرِكْ بِي، وَلَوْ بَلَغَتْ خَطَايَاكَ عَنَانَ السَّمَاءِ، ثُمَّ اسْتَغْفَرْتَنِي لَغَفَرْتُ لَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّينِيُّ، وَقَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! جب تک تم مجھ سے دعا کرتے رہو گے اور مجھ سے امید رکھو گے، میں تمہاری مغفرت کرتا رہوں گا، خواہ تم میں جو بھی (خامی) ہو، اگر تم میرے پاس زمین بھر کے گناہ لے کر آؤ گے، تو میں زمین بھر کر مغفرت کے ہمراہ تم سے ملوں گا، جبکہ تم کسی کو میرا شریک نہ ٹھہراتے ہو، اگر تمہاری خطائیں، آسمان کے کنارے تک پہنچ جائیں، اور پھر تم مجھ سے مغفرت مانگو، تو میں تمہاری مغفرت کر دوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسحاق صینی ہے اور ایک راوی قیس بن ربیع ہے، ان دونوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (820) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12346)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12346، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5479»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17629
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ رَبُّكُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: لَوْ أَنَّ عَبْدِي اسْتَقْبَلَنِي بِقِرَابِ الْأَرْضِ ذُنُوبًا لَا يُشْرِكُ بِي شَيْئًا، اسْتَقْبَلْتُهُ بِقِرَابِهَا مَغْفِرَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا پروردگار فرماتا ہے: اگر میرا بندہ زمین بھر کے گناہوں کے ہمراہ میرے پاس آئے اور وہ کسی کو میرا شریک نہ ٹھہراتا ہو، تو میں اُتنی ہی مغفرت کے ہمراہ اس سے ملوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17629]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17630
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَنْ رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ:" عَبْدِي لَوِ اسْتَقْبَلْتَنِي بِمِلْءِ الْأَرْضِ ذُنُوبًا لَاسْتَقْبَلْتُكَ بِمِثْلِهِنَّ مَغْفِرَةً وَلَا أُبَالِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر میرا بندہ زمین بھر کر گناہوں کے ہمراہ میرے سامنے آئے، تو میں اُتنی ہی مغفرت کے ہمراہ اس سے ملوں گا، اور میں کوئی پرواہ نہیں کروں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن زید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17630]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17631
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَنْ رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ:" عَبْدِي مَا دَعَوْتَنِي وَرَجَوْتَنِي وَلَمْ تُشْرِكْ بِي شَيْئًا، غَفَرْتُ لَكَ عَلَى مَا كَانَ فِيكَ".
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الَّذِي فِيهِ:" يَا عِبَادِي كُلُّكُمْ ضَالٌّ إِلَّا مَنْ هَدَيْتُ". فِي الْأَدْعِيَةِ فِي بَابِ قُدْرَةِ اللَّهِ تَعَالَى، وَاحْتِيَاجِ الْعَبْدِ إِلَيْهِ فِي كُلِّ شَيْءٍ.
اسی سند کے ساتھ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے حوالے سے، ان کے پروردگار کا یہ فرمان منقول ہے:
”اے میرے بندے! جب تک تم مجھے پکارتے رہو اور مجھ سے امید رکھو، اور تم کسی کو میرا شریک نہ ٹھہراؤ، تو میں تمہاری ہر اس چیز کی مغفرت کر دوں گا، جو تم میں ہو (یعنی جو بھی گناہ تم نے کیے ہوں)۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں:
”اے میرے بندو! تم سب گمراہ تھے، البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے، جسے میں نے ہدایت نصیب کی۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ دعاؤں سے متعلق کتاب میں اللہ تعالیٰ کی قدرت سے متعلق باب میں گزری ہے کہ بندہ ہر معاملے میں اللہ تعالیٰ کا محتاج ہوتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17631]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں