🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 177
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حُرِّمَ عَلَى النَّارِ وَحُرِّمَتِ النَّارُ عَلَيْهِ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَحُبُّ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَأَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ فَيَحْتَرِقَ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الْكُفْرِ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَنَوْفَلُ بْنُ مَسْعُودٍ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ لَهُ تَرْجَمَةً، إِلَّا أَنَّ الْمِزِّيَّ قَالَ فِي تَرْجَمَةِ يَحْيَى الْقَطَّانِ: رَوَى عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مَسْعُودٍ صَاحِبِ أَنَسٍ.
یحییٰ بن سعید نے نوفل بن مسعود کا یہ بیان نقل کیا ہے: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجیے! جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تین چیزیں، جس شخص میں ہوں گی، اُسے آگ پر حرام قرار دیدیا جائے گا، اور آگ کو اُس پر حرام قرار دیدیا جائے گا اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا، اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنا، اور آگ میں ڈالے جا کر جل جانا، اُس کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، کہ وہ کفر کی طرف واپس چلا جائے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُن کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ حدیث مذکور ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور نوفل بن مسعود کے بارے میں، میں نے کسی کو نہیں دیکھا، کہ کسی نے اُس کے حالات ذکر کئے ہوں، صرف امام مزی نے یحییٰ القطان کے حالات میں یہ بات کہی ہے: انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے شاگرد نوفل بن مسعود سے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 177]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 113/3 أخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4266 أورده المؤلف فى زوائد المسند 95 أورده المؤلف فى المقصد العلى 30، أخرجه مسند أحمد برقم: 11712، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 134/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 177 in Urdu