الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 178
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَقَدْ ذَاقَ طَعْمَ الْإِيمَانِ: مَنْ كَانَ لَا شَيْءَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَمَنْ كَانَ أَنْ يُحْرَقَ فِي النَّارِ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْتَدَّ عَنْ دِينِهِ، وَمَنْ كَانَ يُحِبُّ لِلَّهِ وَيُبْغِضُ لِلَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" وَيُبْغِضُ لِلَّهِ"، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْحُوَيْرِثِ، ضَعَّفَهُ مَالِكٌ وَابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں، جس شخص میں ہوں گی، وہ ایمان کا ذائقہ چکھ لے گا، وہ شخص کہ کوئی بھی چیز اُس کے نزدیک، اللہ اور اُس کے رسول سے زیادہ محبوب نہ ہو، اور وہ شخص کہ جس کے نزدیک آگ میں جل جانا اس سے زیادہ محبوب ہو کہ وہ اپنے دین (یعنی اسلام) کو چھوڑ دے، اور وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی خاطر (کسی سے) محبت رکھتا ہو اور اللہ تعالٰی کی خاطر (کسی سے) بغض رکھتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور یہ ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، صرف یہ الفاظ نہیں ہیں: ”وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھتا ہو“ اس کی سند میں ایک راوی ابوحویرث ہے، جسے امام مالک اور یحییٰ بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 178]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 103/3172174230، 24827، 5288 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 724، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 258/1، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6542، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 43، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2624، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4033، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12354، 13656، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20320، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 724، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 696»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 178 in Urdu