الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 17710
عَنْ جَابِرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ:" يَا كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ، الصَّلَاةُ قُرْبَانٌ، وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ. يَا كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ، النَّاسُ غَادِيَانِ، النَّاسُ غَادِيَانِ: فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمَوْبِقٌ رَقَبَتَهَا، وَمُبْتَاعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقٌ رَقَبَتَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْحَاقِ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے کعب بن عجرہ! نماز قربت کے حصول کا باعث ہے، روزہ ڈھال ہے، صدقہ گناہ کو یوں بجھا دیتا ہے، جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔ اے کعب بن عجرہ! لوگ دو طرح کی صورت حال میں، صبح کرتے ہیں، لوگ دو طرح کی صورت حال میں صبح کرتے ہیں، ایک شخص اپنے آپ کو فروخت کر کے خود کو غلام بنوا لیتا ہے اور کوئی شخص اپنے آپ کو خرید کر خود کو آزاد کروا لیتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن ابواسرائیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17710]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن ابواسرائیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17710]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1609) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1999) اخرجه احمد فى المسند (13321)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14860، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4221/5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17710 in Urdu