🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17711
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ، إِذَا كَانَ عَلَيْكَ أُمَرَاءُ مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ ; فَلَيْسَ مِنِّي، وَلَا أَنَا مِنْهُ، وَلَا يَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ، وَمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَهُوَ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ. يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ، إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ لَحْمٌ وَلَا دَمٌ نَبَتَا مِنْ سُحْتٍ ; فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ. يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ، النَّاسُ غَادِيَانِ وَرَائِحَانِ: فَغَادٍ فِي فِكَاكِ رَقَبَتِهِ فَمُعْتِقُهَا، وَغَادٍ فَمَوْبِقُهَا. يَا كَعْبُ، الصَّلَاةُ بُرْهَانٌ، وَالصَّدَقَةُ تُذْهِبُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يَذْهَبُ الْجَلِيدُ عَلَى الصَّفَا".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے کعب بن عجرہ! جب تم پر ایسے حکمران آ جائیں کہ جو شخص ان کے پاس آئے، اور وہ ان کے جھوٹ کے بارے میں ان کی تصدیق کرے، اور ان کے ظلم کے بارے میں ان کی مدد کرے، تو اس شخص کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، اور وہ شخص حوض پر میرے پاس نہیں آ سکے گا، اور جو شخص ان کے پاس جائے اور ان کے جھوٹ کے بارے میں ان کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم کے بارے میں ان کی مدد نہ کرے، تو اس شخص کا مجھ سے تعلق ہو گا اور میرا اس سے تعلق ہو گا۔“ اے کعب بن عجرہ! جنت میں ایسا گوشت، یا خون داخل نہیں ہو گا، جن کی نشوونما حرام کے ذریعے ہوئی ہو، جہنم اُن کی زیادہ حقدار ہو گی۔ اے کعب بن عجرہ! لوگ دو طرح کی حالت میں صبح کرتے ہیں، کوئی شخص اپنی گردن کو آزاد کروا کے اُسے آزاد کر دیتا ہے اور کوئی اسے غلام بنوا لیتا ہے۔ اے کعب! نماز، برہان ہے اور صدقہ، گناہ کو یوں ختم کر دیتا ہے، جس طرح جما ہوا قطرہ، ہموار جگہ سے پھسل جاتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17711]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (105/19)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17711 in Urdu