الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
حدیث نمبر: 17732
وَعَنْ مَعْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعَبْدِ اللَّهِ: أَوْصِنِي بِكَلِمَاتٍ جَوَامِعَ نَوَافِعَ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: اعْبُدِ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَزُلْ مَعَ الْقُرْآنِ حَيْثُ زَالَ، وَمَنْ أَتَاكَ بِحَقٍّ فَاقْبَلْ مِنْهُ وَإِنْ كَانَ بَعِيدًا، وَمَنْ أَتَاكَ بِبَاطِلٍ فَارْدُدْهُ وَإِنْ كَانَ حَبِيبًا قَرِيبًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ مَعْنًا لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
معن بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ مجھے جامع اور نفع دینے والے کلمات کے ہمراہ نصیحت کیجیے! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور تم کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہراؤ، اور قرآن جہاں ہو، تم اس کے ساتھ رہو، جو شخص تمہارے پاس حق لے کر آئے، تم اس سے قبول کرو، اگرچہ وہ دور کا فرد ہو، اور جو شخص تمہارے پاس باطل لے کر آئے، تم اسے مسترد کر دو، اگرچہ وہ شخص دوست اور قریبی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ معن نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17732]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ معن نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17732]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8537)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17732 in Urdu