🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17737
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَرَأَ:" بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا" فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ بِأَيِّ شَيْءٍ ابْتَدَأَ بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا؟ لِأَيِّ شَيْءٍ آثَرْنَا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا؟ عُجِّلَتْ لَنَا الدُّنْيَا، وَأُوتِينَا لَذَّتَهَا وَبَهْجَتَهَا، وَغُيِّبَتْ عَنَّا الْآخِرَةُ، وَزُوِيَتْ عَنَّا فَأَحْبَبْنَا الْعَاجِلَ، وَتَرَكْنَا الْآجِلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”بلکہ تم دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔“ پھر انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ دنیاوی زندگی کا آغاز کس چیز کے ذریعے ہوا ہے؟ اور ہم کس وجہ سے دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں؟ ہمیں دنیا جلدی دیدی گئی ہے اور ہمیں اس کی لذت اور خوبصورتی بھی دی گئی ہے، جبکہ آخرت ہم سے پوشیدہ ہے، اور اُسے ہم سے لپیٹ کے رکھا گیا ہے، تو ہم جلدی ملنے والی چیز کو پسند کرتے ہیں، اور دیر سے ملنے والی چیز کو چھوڑ دیتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17737]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9147)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17737 in Urdu