الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ فِيمَا يَخَافُ مِنَ الْغِنَى .
خوشحالی کے بارے میں کیا اندیشہ ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 17747
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا غُدِيَ عَلَيْكُمْ بِجَفْنَةٍ، وَرِيحَ عَلَيْكُمْ بِأُخْرَى؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا يَوْمَئِذٍ لَبِخَيْرٍ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب صبح کے وقت تمہارے پاس ایک پیالہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا پیالہ لایا جائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اس وقت بہتر ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ تم لوگ آج زیادہ بہتر ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17747]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17747]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2043)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7257»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17747 in Urdu