الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ الْأَرْوَاحِ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ; فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ .
ارواح، گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو ایک دوسرے سے متعارف تھیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں
حدیث نمبر: 17974
وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةً بِمَكَّةَ مَزَّاحَةً، فَنَزَلَتْ عَلَى امْرَأَةٍ شَبَهًا لَهَا، فَبَلَغَ ذَاكَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: صَدَقَ حِبِّي ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". قَالَ: وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا قَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَلَا تُعْرَفُ تِلْكَ الْمَرْأَةُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ َوالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
عمرہ بنت عبدالرحمن بیان کرتی ہیں: مکہ میں ایک خاتون تھی، جس کے مزاج میں مزاح کا عنصر غالب تھا، وہ اپنے جیسی ایک خاتون کے ہاں ٹھہری، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے فرمایا: میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ ارشاد فرمایا ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ارواح گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے متعارف تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں اور جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے ناآشنا تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے لاتعلق رہتی ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: وہ (عورت) اُس خاتون سے واقف نہیں تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17974]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17974]
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
Majma al-Zawa'id Hadith 17974 in Urdu