الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. بَابُ مُجَانَبَةِ أَهْلِ الْغَضَبِ .
جن پر غضب نازل ہوا، ان سے علیحدہ رہنا
حدیث نمبر: 18096
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَتْ غَزْوَةُ تَبُوكَ تَسَارَعَ النَّاسُ إِلَى الْحِجْرِ لِيَدْخُلُوا فِيهِ ; فَنُودِيَ فِي النَّاسِ: أَنَّ الصَّلَاةَ جَامِعَةٌ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُمْسِكٌ بَعِيرَهُ، وَهُوَ يَقُولُ:" عَلَى مَا تَدْخُلُونَ؟ عَلَى قَوْمٍ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ؟!". قَالَ: فَنَادَاهُ رَجُلٌ يَعْجَبُ مِنْهُمْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ!! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَعْجَبَ مِنْ ذَلِكَ؟ نَبِيُّكُمْ يُنْبِئُكُمْ بِمَا كَانَ قَبْلَكُمْ، وَمَا هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكُمْ، اسْتَقِيمُوا وَسَدِّدُوا ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَعْبَأُ بِعَذَابِكُمْ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُهَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر لوگ تیزی کے ساتھ ”حجر“ نامی بستی کی طرف بڑھے تاکہ اس میں داخل ہو جائیں، لوگوں میں یہ اعلان کیا گیا کہ سب لوگ اکٹھے ہو جائیں، راوی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اونٹ کو پکڑا ہوا تھا اور آپ یہ فرما رہے تھے: تم کہاں داخل ہونے لگے ہو؟ ایک ایسی قوم پر، جن پر اللہ تعالی نے غضب نازل کیا؟ راوی کہتے ہیں: تو ایک شخص نے بلند آواز میں آپ کو پکارا: یا رسول اللہ! یہ تو ان لوگوں کی طرف سے حیران کن بات ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو اس سے زیادہ حیران کن بات کے بارے میں نہ بتاؤں؟ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں اس چیز کے بارے میں بتاتے ہیں، جو تم سے پہلے گزر چکی ہے اور اس کے بارے میں بھی بتاتے ہیں، جو تمہارے بعد ہو گی تو تم لوگ سیدھے رہو اور ٹھیک رہو کیونکہ اللہ تعالی تمہیں عذاب دیتے ہوئے کوئی پرواہ نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18096]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18096]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17568»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18096 in Urdu