🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

123. بَابُ مُجَانَبَةِ أَهْلِ الْغَضَبِ .
جن پر غضب نازل ہوا، ان سے علیحدہ رہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18092
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا مَرَرْتُمْ عَلَى أَرْضٍ قَدْ هَلَكَ أَهْلُهَا فَأَغِذُّوا السَّيْرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم کسی ایسی سرزمین سے گزرو، جہاں کے رہنے والے ہلاکت کا شکار ہو گئے ہوں تو تم وہاں سے تیزی سے گزر جاؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18092]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8068)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8068»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18093
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَانَا يَوْمَ وَرَدَ حِجْرَ ثَمُودَ عَنْ رَكِيَّةٍ عِنْدَ جَانِبِ الْمَدِينَةِ أَنْ نَشْرَبَ مِنْهَا، وَنَسْقِيَ مِنْهَا، وَنَهَانَا أَنْ نَتَوَلَّجَ بُيُوتَهُمْ، وَنَبَّأَنَا أَنَّ وَلَدَ النَّاقَةِ ارْتَقَى فِي قَارَّةٍ سَمِعْتُ النَّاسَ يَدْعُونَهَا كَبَابَةَ، وَأَنَّ أَثَرَ وَلَدِ النَّاقَةِ مُبِينٌ فِي قُبُلِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر قوم ثمود کی بستی ”حجر“ کے پاس سے ہوا، تو آپ نے ہمیں اس بات سے منع کر دیا کہ اس بستی کے باہر موجود کنویں سے ہم پانی پیئں یا اپنے جانوروں کو پلائیں اور آپ نے ہمیں اس بات سے بھی منع کر دیا کہ ہم ان کی آبادی میں داخل ہوں (اگلے الفاظ شاید راوی کے ہیں:) انہوں نے ہمیں بتایا: اس اونٹنی کا بچہ ایک چھوٹے ٹیلے پر چڑھ گیا تھا، میں نے لوگوں کو سنا وہ اس ٹیلے کو ”کبابہ“ کا نام دیتے تھے، اور اونٹنی کے بچے کے قدموں کے نشان اس ٹیلے پر سامنے کی طرف تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18093]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7091)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18094
وَعَنْ سَبْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ حِينَ نَزَلَ الْحِجْرَ:" مَنِ اعْتَجَنَ مِنْ هَذِهِ؟" - يَعْنِي بِئْرَهُمْ - شَيْئًا فَلْيُلْقِهِ". فَأَلْقَى ذُو الْعَجِينِ عَجِينَهُ، وَصَاحِبُ الْحَيْسِ حَيْسَهُ.
سیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ”حجر“ نامی بستی کے پاس سے ہوا، تو آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: کس نے اس سے آٹا گوندھا ہے؟ راوی کہتے ہیں: یعنی وہاں کے کنویں کے پانی کے ذریعے ایسا کیا ہے، جس نے ایسا کیا ہے وہ اس کو پھینک دے، راوی بیان کرتے ہیں: تو جس نے آٹا گوندھا تھا اس نے آٹا پھینک دیا، جس نے حیسں بنایا تھا اس نے حیس پھینک دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18094]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6551)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4122، 7236»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18095
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ حِينَ رَاحَ مِنَ الْحِجْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”جب آپ ”حجر“ سے روانہ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18095]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6552)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18096
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَتْ غَزْوَةُ تَبُوكَ تَسَارَعَ النَّاسُ إِلَى الْحِجْرِ لِيَدْخُلُوا فِيهِ ; فَنُودِيَ فِي النَّاسِ: أَنَّ الصَّلَاةَ جَامِعَةٌ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُمْسِكٌ بَعِيرَهُ، وَهُوَ يَقُولُ:" عَلَى مَا تَدْخُلُونَ؟ عَلَى قَوْمٍ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ؟!". قَالَ: فَنَادَاهُ رَجُلٌ يَعْجَبُ مِنْهُمْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ!! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَعْجَبَ مِنْ ذَلِكَ؟ نَبِيُّكُمْ يُنْبِئُكُمْ بِمَا كَانَ قَبْلَكُمْ، وَمَا هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكُمْ، اسْتَقِيمُوا وَسَدِّدُوا ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَعْبَأُ بِعَذَابِكُمْ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُهَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر لوگ تیزی کے ساتھ ”حجر“ نامی بستی کی طرف بڑھے تاکہ اس میں داخل ہو جائیں، لوگوں میں یہ اعلان کیا گیا کہ سب لوگ اکٹھے ہو جائیں، راوی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اونٹ کو پکڑا ہوا تھا اور آپ یہ فرما رہے تھے: تم کہاں داخل ہونے لگے ہو؟ ایک ایسی قوم پر، جن پر اللہ تعالی نے غضب نازل کیا؟ راوی کہتے ہیں: تو ایک شخص نے بلند آواز میں آپ کو پکارا: یا رسول اللہ! یہ تو ان لوگوں کی طرف سے حیران کن بات ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو اس سے زیادہ حیران کن بات کے بارے میں نہ بتاؤں؟ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں اس چیز کے بارے میں بتاتے ہیں، جو تم سے پہلے گزر چکی ہے اور اس کے بارے میں بھی بتاتے ہیں، جو تمہارے بعد ہو گی تو تم لوگ سیدھے رہو اور ٹھیک رہو کیونکہ اللہ تعالی تمہیں عذاب دیتے ہوئے کوئی پرواہ نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18096]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17568»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں