🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18144
وَعَنْ تَمِيمِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى بَنِي زَمْعَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، ثِنْتَانِ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ". فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تُخْبِرُنَا بِهِمَا؟ ثُمَّ قَالَ:" اثْنَتَانِ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ". حَتَّى إِذَا كَانَتِ الثَّالِثَةُ حَبَسَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: تَرَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِيدُ أَنْ يُبَشِّرَنَا فَتَمْنَعُهُ؟ فَقَالَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَّكِلَ النَّاسُ. قَالَ:" ثِنْتَانِ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ: مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ، وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا تَمِيمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
تمیم بن یزید، جو بنوزمعہ کے غلام ہیں، وہ ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! دو چیزیں ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے اُن دونوں کے شر سے بچا لیا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ہمیں اُن دونوں کے بارے میں بتائیں گے نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہ ارشاد فرمایا: دو چیزیں ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے شر سے بچا لیا، وہ جنت میں داخل ہو گا راوی بیان کرتے ہیں: جب تیسری مرتبہ یہی مکالمہ ہوا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان صاحب کو روک دیا اور یہ کہا: تم دیکھ رہے ہو کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کوئی خوشخبری سنانا چاہ رہے ہیں اور تم انہیں روک رہے ہو، اس شخص نے کہا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں لوگ اس پر تکیہ نہ کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو چیزیں ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے شر سے بچا لیا وہ جنت میں جائے گا، وہ چیز جو دو جبڑوں کے درمیان ہے (یعنی زبان) اور وہ چیز جو دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی شرمگاہ)۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف تمیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18144]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (362/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7368»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18144 in Urdu