الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18145
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ وَفَرْجِهِ ; دَخَلَ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ وَأَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ، وَفِي رِجَالِ أَحْمَدَ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَالظَّاهِرُ أَنَّ الرَّاوِيَ الَّذِي سَقَطَ عَنْهُ أَحْمَدُ: هُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان والی چیز (یعنی زبان) اور اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، طبرانی اور ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں، أحمد کے رجال میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ امام أحمد نے جس راوی کا نام ذکر نہیں کیا، وہ سلیمان بن یسار ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18145]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7275) اخرجه احمد فى المسند (398/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19065»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18145 in Urdu