الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18154
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ ارْتَقَى الصَّفَا، فَأَخَذَ بِلِسَانِهِ فَقَالَ: يَالِسَانِ قُلْ خَيْرًا تَغْنَمْ، وَاسْكُتْ عَنْ شَرٍّ تَسْلَمْ، مِنْ قَبْلِ أَنْ تَنْدَمَ، مِنْ قَبْلِ أَنْ تَنْدَمَ. ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَكْثَرُ خَطَايَ ابْنِ آدَمَ، فِي لِسَانِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابووائل نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: وہ صفا پہاڑ پر چڑھے، پھر انہوں نے اپنی زبان پکڑی اور فرمایا: اے زبان! تم بھلائی کی بات کرو، تم غنیمت حاصل کر لو گی، اور تم برائی کے حوالے سے خاموش رہو تم سلامت رہو گی، اس سے پہلے کہ تم ندامت کا شکار ہو، اس سے پہلے کہ تم ندامت کا شکار ہو۔“ پھر انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ابن آدم کی زیادہ تر خطائیں اُس کی زبان کے حوالے سے ہوتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18154]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10446)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18154 in Urdu