الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18155
وَعَنْ أَسْوَدَ بْنِ أَصْرَمَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي. قَالَ:" تَمْلِكُ يَدَكَ؟". قُلْتُ: فَمَاذَا أَمْلِكُ إِذَا لَمْ أَمْلِكْ يَدِي؟ قَالَ:" تَمْلِكُ لِسَانَكَ؟". قُلْتُ: فَمَاذَا أَمْلِكُ إِذَا لَمْ أَمْلِكْ لِسَانِي؟ قَالَ:" لَا تَبْسُطْ يَدَكَ إِلَّا إِلَى خَيْرٍ، وَلَا تَقُلْ بِلِسَانِكَ إِلَّا مَعْرُوفًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا اسود بن اصرم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اپنے ہاتھ کے مالک ہو؟ (یعنی کیا وہ تمہارے ق ابومیں ہے؟) میں نے عرض کی: اگر میں اپنے ہاتھ پر ق ابونہیں رکھوں گا، تو کس پر ق ابورکھوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں اپنی زبان پر ق ابوہے؟ میں نے عرض کی: اگر میں اپنی زبان پر ق ابونہیں رکھوں گا تو کس پر ق ابورکھوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنا ہاتھ صرف بھلائی کی طرف بڑھانا اور تم اپنی زبان کے ذریعے صرف نیکی کی بات کہنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18155]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (818)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 18155 in Urdu