الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
139. بَابُ التَّوَكُّلِ وَقَيِّدْهَا وَتَوَكَّلْ .
توکل کا بیان، اسے (یعنی جانور کو) باندھ کر توکل کرو
حدیث نمبر: 18188
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةُ طَوَائِرَ، فَأَطْعَمَ خَادِمَهُ طَائِرًا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَتَتْهُ بِهِ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَمْ أَنْهَكِ أَنْ تَرْفَعِي شَيْئًا لِغَدٍ؟ فَإِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِرِزْقِ كُلِّ غَدٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین پرندے (یعنی ان کا گوشت) تحفے کے طور پر پیش کئے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک پرندہ اپنی خادمہ کو کھانے کے لیے دیا، اگلے دن وہ خادمہ اس پرندے کو لے آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں اس سے منع نہیں کیا؟ کہ کل کے لئے کوئی چیز سنبھال کے رکھو، اللہ تعالیٰ روزانہ کا رزق عطا کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18188]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18188]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12631»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18188 in Urdu