الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ كَيْفَ الْأَذَانُ .
اذان کیسے دی جائے گی؟
حدیث نمبر: 1857
وَعَنْ بِلَالٍ أَنَّهُ كَانَ يُؤَذِّنُ لِلصُّبْحِ فَيَقُولُ: حَيَّ عَلَى خَيْرِ الْعَمَلِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجْعَلَ مَكَانَهَا: الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ، وَيَتْرُكُ: حَيَّ عَلَى خَيْرِ الْعَمَلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُتَقَدِّمُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُتَقَدِّمُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ صبح کی نماز کے لئے اذان دیتے ہوئے یہ کہتے تھے: ”نیک عمل کی طرف آؤ“ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ اس کی جگہ یہ کلمہ شامل کیا جائے ”نماز نیند سے بہتر ہے“۔ تو انہوں نے حَی عَلَی خَيْرِ الْعَمَلِ پڑھنا ترک کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن ہے، جس کا ذکر پہلے ہو چکا ہے یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1857]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1857 in Urdu