الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ كَيْفَ الْأَذَانُ .
اذان کیسے دی جائے گی؟
حدیث نمبر: 1858
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُؤْذِنُهُ بِصَلَاةِ الصُّبْحِ فَقَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ"، فَعَادَ إِلَيْهِ فَرَأَى مِنْهُ ثِقْلَةً، فَقَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ"، فَذَهَبَ فَأَذَّنَ، فَزَادَ فِي أَذَانِهِ:" الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ"، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَذَا الَّذِي زِدْتَ فِي أَذَانِكَ؟" قَالَ: رَأَيْتُ مِنْكَ ثِقْلَةً فَأَحْبَبْتُ أَنْ تَنْشَطَ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَزِدْهُ فِي أَذَانِكَ، وَمُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قُسَيْطٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قُسَيْطٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کو صبح کی نماز کے لئے بلانے آئے تو آپ نے فرمایا: ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے وہ واپس آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت کی خرابی کا اندازہ ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ابوبکر سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھا دے وہ گئے انہوں نے اذان دی اور اذان میں یہ کلمات زائد ادا کیے نماز نیند سے بہتر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تم نے اپنی اذان میں یہ کیا کلمات زائد کیے ہیں تو انہوں نے عرض کی: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ کی طبیعت بوجھل ہے، تو مجھے یہ اچھا لگا کہ آپ ہشاش بشاش ہو جائیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جاؤ اور اس کو اپنی اذان میں اضافہ کر دو اور ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن قسیط ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1858]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن قسیط ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1858]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7520»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1858 in Urdu