الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ الْخُلُودِ لِأَهْلِ النَّارِ فِي النَّارِ ، وَأَهْلِ الْإِيمَانِ فِي الْجَنَّةِ .
اہل جہنم کا، جہنم میں اور اہل ایمان کا جنت میں ہمیشہ رہنا
حدیث نمبر: 18633
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُؤْتَى بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ كَبْشٌ أَمْلَحُ، فَيُوقَفُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ!، فَيَقُولُونَ: لَبَّيْكَ رَبَّنَا. قَالَ: فَيُقَالُ: هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ رَبَّنَا هَذَا الْمَوْتُ، فَيُذْبَحُ كَمَا تُذْبَحُ الشَّاةُ فَيَأْمَنُ هَؤُلَاءِ وَيَنْقَطِعُ رَجَاءُ هَؤُلَاءِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ الطَّاحِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو لایا جائے گا اور وہ کجلے دنبے کی مانند ہو گی، اُسے جنت اور جہنم کے درمیان ٹھہرایا جائے گا، پھر ایک منادی یہ اعلان کرے گا: اے اہل جنت! وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں، تو دریافت کیا جائے گا: کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ جواب دیں گے: جی ہاں! اے ہمارے پروردگار! یہ موت ہے، تو اُسے ذبح کر دیا جائے گا، جیسے بکری کو ذبح کیا جاتا ہے، تو یہ لوگ (یعنی اہل جنت) محفوظ ہو جائیں گے اور وہ لوگ (یعنی اہل جہنم) ان کی امید منقطع ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور امام بزار نے اسے نقل کیا ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نافع بن خالد طاحی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18633]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور امام بزار نے اسے نقل کیا ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نافع بن خالد طاحی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18633]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3557) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2898)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3685، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2445، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7968»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18633 in Urdu