🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ الْخُلُودِ لِأَهْلِ النَّارِ فِي النَّارِ ، وَأَهْلِ الْإِيمَانِ فِي الْجَنَّةِ .
اہل جہنم کا، جہنم میں اور اہل ایمان کا جنت میں ہمیشہ رہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18634
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ إِلَى الْيَمَنِ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِمْ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُمْ يُخْبِرُكُمْ" أَنَّ الْمَرَدَّ إِلَى اللَّهِ، إِلَى جَنَّةٍ أَوْ نَارٍ، خُلُودٌ بِلَا مَوْتٍ، وَإِقَامَةٌ بِلَا ظَعْنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ فِيهِ:" فِي أَجْسَادٍ لَا تَمُوتُ". وَإِسْنَادُ الْكَبِيرِ جَيِّدٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ سَابِطٍ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.
قُلْتُ: الَّذِي سَقَطَ بَيْنَهُمَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيُّ كَمَا رَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْإِيمَانِ، وَفِي طَرِيقِهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَقَالَ عَقِبَهُ: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ رِوَاتَهُ مَكْنُونٍ، وَمُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ الزَّنْجِيِّ إِمَامِ أَهْلِ مَكَّةَ وَمُفْتِيهِمْ، إِلَّا أَنَّ الشَّيْخَيْنِ قَدْ نَسَبَاهُ إِلَى أَنَّ الْحَدِيثَ لَيْسَ مِنْ صَنْعَتِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف بھیجا، جب وہ ان لوگوں کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: اے لوگو! میں تم لوگوں کی طرف اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نمائندہ ہوں، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں یہ بات بتائی ہے: ”لوٹ کے اللہ کی طرف جانا ہے، جنت کی طرف، یا جہنم کی طرف (جانا ہے) ہمیشہ رہنے والی ایسی زندگی، جو موت کے بغیر ہو گی، اور ایسا رہنا جس میں روانگی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ایسے جسم ہوں گے، جنہیں موت نہیں آئے گی۔“ معجم کبیر کی سند عمدہ ہے، البتہ ابن سابط نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان دونوں کے درمیان عمرو بن میمون اودی نامی راوی ساقط ہے جیسا کہ امام حاکم رحمہ اللہ نے ”مستدرک“ میں، کتاب الایمان کے آخر میں اسے روایت کیا ہے، ان کے طریق میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، امام حاکم نے اس کے بعد یہ کہا ہے: یہ حدیث سند کے اعتبار سے صحیح ہے، اس کے راوی اہل مکہ ہیں اور مسلم بن خالد زنگی، اہل مکہ کا امام اور ان کا مفتی ہے، تاہم شیخین (یعنی امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم) اس بات کے قائل ہیں کہ یہ شخص علم حدیث کا عالم نہیں ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18634]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3866) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1672) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1672»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18634 in Urdu