الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِي أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً ، وَآخِرِ مَنْ يَدْخُلُونَهَا .
قدر و منزلت کے اعتبار سے، سب سے کم مقام والے جنتی کا بیان اور (اہل جنت میں سے) کون سب سے آخر میں اس میں داخل ہو گا؟
حدیث نمبر: 18672
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ آخِرَ رَجُلٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ: رَجُلٌ يَتَقَلَّبُ عَلَى الصِّرَاطِ ظَهْرًا لِبَطْنٍ، كَالْغُلَامِ يَضْرِبُهُ أَبُوهُ، وَهُوَ يَفِرُّ مِنْهُ يَعْجَزُ عَنْ عَمَلِهِ أَنْ يَسْعَى، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، بَلِّغْ بِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَنَجِّنِي مِنَ النَّارِ، فَيُوحِي اللَّهُ إِلَيْهِ: عَبْدِي، إِنْ نَجَّيْتُكَ مِنَ النَّارِ، وَأَدْخَلْتُكَ الْجَنَّةَ أَتَعْتَرِفُ لِي بِذُنُوبِكَ وَخَطَايَاكَ؟ فَيَقُولُ الْعَبْدُ: نَعَمْ يَا رَبِّ، وَعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ، لَئِنْ نَجَّيْتَنِي مِنَ النَّارِ لَأَعْتَرِفَنَّ لَكَ بِذُنُوبِي وَخَطَايَايَ، فَيَجُوزُ الْجِسْرَ، وَيَقُولُ الْعَبْدُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ نَفْسِهِ: لَئِنِ اعْتَرَفْتُ بِذُنُوبِي وَخَطَايَايَ لَيَرُدُّنِي إِلَى النَّارِ، فَيُوحِي اللَّهُ إِلَيْهِ: عَبْدِي اعْتَرِفْ لِي بِذُنُوبِكَ وَخَطَايَاكَ أَغْفِرْهَا لَكَ، وَأُدْخِلْكَ الْجَنَّةَ، فَيَقُولُ الْعَبْدُ [ لَا ] : وَعَزَّتِكَ، مَا أَذْنَبْتُ ذَنْبًا قَطُّ، وَلَا أَخْطَأْتُ خَطِيئَةً قَطُّ، فَيُوحِي اللَّهُ إِلَيْهِ: عَبْدِي، إِنَّ لِي عَلَيْكَ بَيِّنَةً، فَيَلْتَفِتُ الْعَبْدُ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَلَا يَرَى أَحَدًا فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَرِنِي بَيِّنَتَكَ، فَيُنْطِقُ اللَّهُ جِلْدَهُ بِالْمُحَقَّرَاتِ، فَإِذَا رَأَى ذَلِكَ الْعَبْدُ يَقُولُ: يَا رَبِّ عِنْدِي وَعَزَّتِكَ الْمُضْمَرَاتُ، فَيُوحِي اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَيْهِ: عَبْدِي، أَنَا أَعْرَفُ بِهَا مِنْكَ، اعْتَرِفْ لِي بِهَا أَغْفِرْهَا لَكَ، وَأُدْخِلْكَ الْجَنَّةَ، فَيَعْتَرِفُ الْعَبْدُ بِذُنُوبِهِ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ، ثُمَّ ضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ، يَقُولُ: هَذَا أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً، فَكَيْفَ بِالَّذِي فَوْقَهُ؟!". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَضُعَفَاءُ فِيهِمْ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں داخل ہونے والا آخری شخص وہ ہو گا جو پل صراط پر یوں لوٹ رہا ہو گا، جیسے کسی لڑکے کی اس کا باپ پٹائی کرے اور وہ لڑکا اس سے بھاگنا چاہتا ہو، اس شخص کا عمل اسے اس قابل نہیں رہنے دے گا کہ وہ دوڑ سکے، وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو مجھے جنت تک پہنچا دے اور مجھے جہنم سے نجات دیدے، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف یہ وحی کرے گا: اے میرے بندے! اگر میں نے تجھے جہنم سے نجات دیدی اور میں نے تجھے جنت میں داخل کر دیا، تو کیا تو میرے سامنے اپنے گناہوں اور خطاؤں کا اعتراف کر لے گا؟ بندہ جواب دے گا: جی ہاں! اے میرے پروردگار! تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم ہے! اگر تو نے مجھے جہنم سے نجات عطا کر دی تو میں تیرے سامنے اپنے گناہوں اور خطاؤں کا اعتراف کر لوں گا، وہ پل صراط کو پار کر لے گا، پھر وہ شخص یہ سوچے گا اگر میں نے اپنے گناہوں اور خطاؤں کا اعتراف کر لیا، تو اللہ تعالیٰ مجھے جہنم کی طرف واپس بھیج دے گا، اللہ تعالیٰ اس بندے کی طرف یہ وحی کرے گا: اے میرے بندے! تو میرے سامنے اپنے گناہوں اور خطاؤں کا اعتراف کر لے تاکہ میں تیری مغفرت کر دوں اور تجھے جنت میں داخل کر دوں، تو بندہ کہے گا: جی نہیں! تیری عزت کی قسم! میں نے کبھی کسی گناہ کا ارتکاب نہیں کیا اور میں نے کبھی کوئی خطا نہیں کی، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف یہ وحی کرے گا: اے میرے بندے! تمہارے خلاف میرے پاس ایک ثبوت ہے، وہ بندہ اپنے دائیں بائیں دیکھے گا، اُسے کوئی نظر نہیں آئے گا، تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو اپنا ثبوت مجھے دکھا، تو اللہ تعالیٰ اس کی جلد کو گویائی عطا کرے گا، تو وہ حقیر سمجھے جانے والے گناہوں کا اعتراف کرے گی، جب بندہ یہ صورتحال دیکھے گا تو وہ یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تیری عزت کی قسم میرے کچھ ایسے گناہ بھی ہیں، جو پوشیدہ ہیں، تو پروردگار اس کی طرف یہ وحی کرے گا: اے میرے بندے! میں ان کے بارے میں تم سے زیادہ بہتر جانتا ہوں، تم میرے سامنے ان کے حوالے سے اعتراف کر لو، میں ان کے حوالے سے تمہاری مغفرت کر دوں گا اور تمہیں جنت میں داخل کر دوں گا، تو بندہ اپنے گناہوں کا اعتراف کر لے گا اور اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ اس شخص کا حال ہے جو اہل جنت میں سب سے کم تر مرتبہ کا ہو گا، تو اس کا کیا حال ہو گا؟ جو اس سے اوپر ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ان میں ضعیف راوی ہیں جن کی کمزور توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18672]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ان میں ضعیف راوی ہیں جن کی کمزور توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18672]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7669)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18672 in Urdu