الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِي أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً ، وَآخِرِ مَنْ يَدْخُلُونَهَا .
قدر و منزلت کے اعتبار سے، سب سے کم مقام والے جنتی کا بیان اور (اہل جنت میں سے) کون سب سے آخر میں اس میں داخل ہو گا؟
حدیث نمبر: 18673
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ آخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ: رَجُلٌ مَرَّ بِهِ رَبُّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ لَهُ: قُمْ. فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ عَابِسًا، فَقَالَ: وَهَلْ أَبْقَيْتَ لِي شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ. لَكَ مِثْلُ مَا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ أَوْ غَرَبَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هُبَيْرَةَ بْنِ مَرْيَمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ طَوِيلٌ صَحِيحٌ رَوَاهُ ابْنُ مَسْعُودٍ ذَكَرْتُهُ فِي بَابٍ جَامِعٍ فِي الْبَعْثِ، وَهُوَ أَبْيَنُ مِنْ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ طَوِيلٌ صَحِيحٌ رَوَاهُ ابْنُ مَسْعُودٍ ذَكَرْتُهُ فِي بَابٍ جَامِعٍ فِي الْبَعْثِ، وَهُوَ أَبْيَنُ مِنْ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جنت میں داخل ہونے والا آخری فرد وہ ہو گا جس کے پاس سے اس کا پروردگار گزرے گا اور اس سے فرمائے گا: تم اُٹھو اور جنت میں داخل ہو جاؤ، تو وہ ماتھے پر بل ڈال کر اس کی طرف متوجہ ہو گا اور کہے گا: کیا تو نے میرے لیے کوئی چیز باقی رہنے دی ہے؟ پروردگار فرمائے گا: جی ہاں! تمہیں اس کی مانند ملتا ہے، جس پر سورج طلوع یا غروب ہوتا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہبیرہ بن یریم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے ایک ”صحیح“ طویل حدیث گزر چکی ہے جسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے، میں نے اُسے باب: دوبارہ زندہ کیے جانے (سے متعلق روایات) کا مجموعہ میں ذکر کیا ہے اور وہ ان روایات سے زیادہ واضح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18673]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9189)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18673 in Urdu