🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18698
وَعَنِ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَجْلِسِ، فَشَخَصَ بَصَرُهُ إِلَى رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ يَمْشِي، فَقَالَ:" أَيَا فُلَانُ". قَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا يُنَازِعُهُ الْكَلَامَ إِلَّا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ لَهُ:" أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ". قَالَ: لَا. قَالَ:" أَتَقْرَأُ التَّوْرَاةَ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" وَالْإِنْجِيلَ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" وَالْقُرْآنَ؟". قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ أَشَاءُ لَقَرَأْتُهُ، ثُمَّ نَاشَدَهُ:" هَلْ تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ؟". قَالَ: نَجِدُ مَثَلَكَ، وَمَثَلَ مَخْرَجِكَ، وَمَثَلَ هَيْئَتِكَ، فَكُنَّا نَرْجُو أَنْ يَكُونَ فِينَا، فَلَمَّا خَرَجْتَ خِفْنَا أَنْ تَكُونَ أَنْتَ هُوَ، فَنَظَرْنَا فَإِذَا أَنْتَ لَسْتَ هُوَ. قَالَ:" وَلِمَ ذَاكَ؟". قَالَ: مَعَهُ مِنْ أُمَّتِهِ سَبْعُونَ أَلْفًا لَيْسَ عَلَيْهِمْ حِسَابٌ وَلَا عَذَابٌ، وَإِنَّمَا مَعَكَ نَفَرٌ يَسِيرٌ. فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَنَا هُوَ، وَإِنَّهُمْ لَأُمَّتِي، وَإِنَّهُمْ لَأَكْثَرُ مِنْ سَبْعِينَ أَلْفًا وَسَبْعِينَ أَلْفًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم محفل میں موجود تھے، آپ نے ایک شخص کو دیکھا جو مسجد میں چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ نے فرمایا: اے فلاں! اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، اس نے اور کوئی بات نہیں کی، صرف یہ کہا: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم تورات پڑھے ہوئے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: انجیل؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: قرآن؟ اس نے کہا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر میں چاہوں تو اسے پڑھ سکتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کیا: کیا تم تورات اور انجیل میں میرا ذکر پاتے ہو؟ اس نے کہا: آپ کی مانند کا اور آپ کی مانند کے نکلنے کا، اور آپ کی مانند ہیئت کا ذکر پاتے ہیں، ہمیں یہ امید تھی کہ وہ آخری نبی ہم میں سے ہوں گے، لیکن جب آپ کا ظہور ہوا تو ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ وہ نہ ہوں، جب ہم نے اس بارے میں تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ آپ وہ نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اُس نے کہا: اُن (آخری نبی) کے ہمراہ ان کی امت کے ستر ہزار ایسے لوگ ہوں گے، جن سے کوئی حساب نہیں لیا جائے گا اور جنہیں کوئی عذاب نہیں ہو گا، اور آپ کے ساتھ تھوڑے سے لوگ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ میں ہی ہوں اور وہ لوگ میری امت ہوں گے، اور وہ لوگ ستر ہزار اور مزید ستر ہزار سے بھی زیادہ تعداد میں ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18698]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3544)، أخرجه مسند البزار برقم: 3700، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3855، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 122، 6342/1، 7895»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18698 in Urdu