🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18697
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ". فَقَامَ عُكَاشَةُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ". فَسَكَتَ الْقَوْمُ، ثُمَّ قَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: لَوْ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْهُمْ. قَالَ:" سَبَقَكُمْ بِهَا عُكَاشَةُ وَصَاحِبُهُ، أَمَا إِنَّكُمْ لَوْ قُلْتُمْ لَقُلْتُ، وَلَوْ قُلْتُ لَوَجَبَتْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَمَحْمُودُ بْنُ بَكْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ جنت میں داخل ہوں گے، یوں کہ ان سے کوئی حساب نہیں لیا جائے گا، سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: تو اس کو اُن میں شامل کر دے! حاضرین خاموش ہو گئے، وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے: اگر ہم بھی یہ کہتے: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں ان میں شامل کر دے تو یہ مناسب ہوتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس حوالے سے عکاشہ اور اس کا ساتھی تم پر سبقت لے گئے ہیں، لیکن اگر تم کہتے ہو تو میں کہہ دیتا، اور اگر میں کہہ دیتا تو واجب ہو جاتی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اور ایک راوی محمود بن بکر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18697]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3550)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4622، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7899»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18697 in Urdu