الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
حدیث نمبر: 18714
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا وَقَفَ الْعِبَادُ لِلْحِسَابِ جَاءَ قَوْمٌ وَاضِعِي سُيُوفِهِمْ عَلَى رِقَابِهِمْ تَقْطُرُ دَمًا، فَازْدَحَمُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ، فَقِيلَ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قِيلَ: الشُّهَدَاءُ كَانُوا أَحْيَاءً مُرْزَقِينَ، ثُمَّ نَادَى مُنَادٍ: لِيَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ فَلْيَدْخُلِ [ الْجَنَّةَ، ثُمَّ نَادَى الثَّالِثَةَ: لِيَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ فَلْيَدْخُلِ الْجَنَّةَ، قَالَ: وَمَنْ ذَا الَّذِي أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ فَلْيَدْخُلِ ] الْجَنَّةَ، فَقَامَ كَذَا وَكَذَا أَلْفًا فَدَخَلُوهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ يَسِيرٍ فِي بَعْضِهِمْ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ حُذَيْفَةَ وَغَيْرِهِ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْمَنَاقِبِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بندے حساب کے لئے کھڑے ہوں گے تو کچھ لوگ آئیں گے، جنہوں نے اپنی گردنوں پر تلواریں رکھی ہوئی ہوں گی اُن کے خون کے قطرے گر رہے ہوں گے، وہ جنت کے دروازے پر ہجوم کریں گے، دریافت کیا جائے گا: یہ کون ہیں؟ تو بتایا جائے گا: یہ شہداء ہیں، جو زندہ تھے اور جنہیں رزق دیا جاتا تھا، پھر ایک منادی پکار کر یہ کہے گا: وہ شخص کھڑا ہو جائے، جس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے اور جنت میں داخل ہو جائے، پھر وہ تیسری مرتبہ پکار کر یہ کہے گا: وہ شخص کھڑا ہو جائے، جس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے اور وہ جنت میں داخل ہو جائے، وہ کہے گا: جو کوئی بھی ایسا ہے جس کا اجر اللہ کے ذمہ ہو، وہ جنت میں داخل ہو جائے، تو اتنے ہزار ہزار لوگ کھڑے ہو جائیں گے اور وہ حساب کے بغیر اس میں داخل ہو جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے کچھ میں کچھ ضعف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ ہوا اور دیگر حضرات کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے جو کتاب المناقب کے آخر میں، اس امت کی فضیلت سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18714]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے کچھ میں کچھ ضعف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ ہوا اور دیگر حضرات کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے جو کتاب المناقب کے آخر میں، اس امت کی فضیلت سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18714]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2019»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18714 in Urdu