الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابٌ فِي أَوَائِلِ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ .
جنت کا دروازہ کھٹکھٹانے والے پہلے افراد کا بیان
حدیث نمبر: 18715
عَنْ أَبِي بَكْرٍ - يَعْنِي الصِّدِّيقَ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلَّمَ قَالَ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بَخِيلٌ، وَلَا خِبٌّ، وَلَا خَائِنٌ، وَلَا سَيِّئُ الْمَلَكَةِ، وَأَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ الْمَمْلُوكُونَ إِذَا أَحْسَنُوا فِيمَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَفِيمَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَوَالِيهِمْ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَقَدْ حَسَّنَهُ التِّرْمِذِيُّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں کوئی کنجوس یا دھوکے باز (یا ملاوٹ کرنے والا) یا خیانت کرنے والا، یا غلاموں کے ساتھ برا سلوک کرنے والا داخل نہیں ہو گا، اور سب سے پہلے جنت کا دروازہ غلام کھٹکھٹائیں گے، جبکہ وہ اپنے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوں، اور اپنے اور اپنے مالکان کے درمیان معاملات کو بھی (احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوں)۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ترمذی نے اس سند کے حوالے سے اس کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18715]
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ترمذی نے اس سند کے حوالے سے اس کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18715]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (93) أخرجه احمد فى المسند (13)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18715 in Urdu