🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ إِجَابَةِ الْمُؤَذِّنِ ، وَمَا يَقُولُ عِنْدَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ .
مؤذن کو جواب دینا، غیر اذان اور اقامت کے وقت کیا پڑھا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1877
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّهَا زَكَاةٌ لَكُمْ، وَسَلُوا لِيَ الْوَسِيلَةَ مِنَ الْجَنَّةِ" فَسَأَلْنَاهُ أَوْ أَخْبَرَنَا، فَقَالَ:" هِيَ دَرَجَةٌ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ، وَهِيَ لِرَجُلٍ أَرْجُو أَنْ أَكُونَ ذَلِكَ الرَّجُلَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ عُلْبَةَ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنِّسَائِيُّ وَغَيْرُهُمَا، وَوَثَّقَهُ ابْنُ نُمَيْرٍ، وَقَالَ مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ: حَدَّثَنَا ذُؤَادُ بْنُ عُلْبَةَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ خَيْرًا، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ فِي جُمْلَةِ الضُّعَفَاءِ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ مجھ پر درود بھیجو کیونکہ یہ تمہارے لئے پاکیزگی کے حصول کا باعث ہو گا اور تم لوگ میرے لئے جنت میں وسیلہ کی دعا کرو راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے آپ سے سوال کیا یا آپ نے ہمیں خود ہی بتا دیا اور آپ نے ارشاد فرمایا: یہ جنت کے بالائی حصے میں موجود ایک درجہ ہے، اور یہ ایک ہی شخص کو ملے گا مجھے یہ توقع ہے کہ وہ شخص میں ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن علبہ ہے، جسے یحیی بن معین امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ابن نمیر نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے موسیٰ بن داؤد ضبی بیان کرتے ہیں: ذؤاد بن علبہ نے ہمیں حدیث بیان کی اور پھر موسیٰ نے ان کی تعریف کی ابن عدی کہتے ہیں: یہ ان ضعیف راویوں میں سے ایک ہے، جس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1877]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8552، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1877 in Urdu