الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابُ الْأَعْذَارِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ .
جماعت ترک کرنے کے مختلف عذر
حدیث نمبر: 2193
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ النَّحَّامِ قَالَ: سَمِعْتُ مُؤَذِّنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ وَأَنَا فِي لِحَافِي فَتَمَنَّيْتُ أَنْ يَقُولَ: صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ فَلَمَّا بَلَغَ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ: صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، ثُمَّ سَأَلْتُ عَنْهَا فَإِذَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْرَهُ بِذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سرد رات میں، جب میں لحاف میں موجود تھا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن کو سنا تو میں نے یہ آرزو کی کہ وہ یہ کہے: تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو جب مؤذن نے حی علی الفلاح کہا: تو اس کے بعد اس نے یہ کہا: تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر لو بعد میں، میں نے اس بارے میں دریافت کیا: تو پتہ چلا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو اس بات کا حکم دیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2193]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2193]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2193 in Urdu