الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابُ الْأَعْذَارِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ .
جماعت ترک کرنے کے مختلف عذر
حدیث نمبر: 2194
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ النَّحَّامِ قَالَ: نُودِيَ بِالصُّبْحِ فِي يَوْمٍ بَارِدٍ وَأَنَا فِي مِرْطِ امْرَأَتِي فَقُلْتُ: لَيْتَ الْمُنَادِيَ قَالَ: وَمَنْ قَعَدَ فَلَا حَرَجَ فَإِذَا مُنَادِي النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آخِرِ أَذَانِهِ قَالَ: وَمَنْ قَعَدَ فَلَا حَرَجَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَلَمَّا قَالَ: الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ قَالَ: وَمَنْ قَعَدَ فَلَا حَرَجَ.
رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ الْمَدَنِيِّ، وَرِوَايَتُهُ عَنْ أهْلِ الْحِجَازِ مَرْدُودَةٌ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ، رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سردی کے موسم میں ایک دن صبح کی نماز کے لئے اذان دی گئی میں اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ لحاف میں موجود تھا میں نے سوچا کاش مؤذن یہ کہے کہ جو شخص بیٹھا رہے (یعنی با جماعت نماز میں شریک: ہو) تو کوئی حرج نہیں ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا منادی اذان کے آخر میں پہنچا تو اس نے یہ کہا: کہ جو شخص بیٹھا ہے، تو کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جب اس نے الصلاۃ خير من النوم پڑھا تو پھر یہ کہا: جو شخص بیٹھا رہے، تو کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ روایت اسماعیل بن عیاش نے یحیی بن سعید انصاری مدنی کے حوالے سے نقل کی ہے اہل حجاز سے اس کی نقل کردہ روایات مردود ہیں یہ روایت امام طبرانی نے ایک اور سند کے ساتھ نقل کی ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2194]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لكن الحديث صحيح بشواهده (إسنادہ الأول ضعیف؛ کیونکہ اسماعیل بن عیاش کی اہلِ حجاز سے روایت مردود ہے، البتہ دوسری سند صحیح ہے؛ کیونکہ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔)
Majma al-Zawa'id Hadith 2194 in Urdu