الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِي الْإِسْرَاءِ .
واقعہ معراج کا بیان
حدیث نمبر: 232
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي لَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ، فَنَظَرْتُ فَوْقَ - قَالَ عَفَّانُ: فَوْقِي - فَإِذَا أَنَا بِرَعْدٍ وَبُرُوقٍ وَصَوَاعِقَ. قَالَ: فَأَتَيْتُ عَلَى قَوْمٍ بُطُونُهُمْ كَالْبُيُوتِ، فِيهَا الْحَيَّاتُ تُرَى مِنْ خَارِجِ بُطُونِهِمْ. قُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ أَكَلَةُ الرِّبَا، فَلَمَّا نَزَلْتُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَنَظَرْتُ أَسْفَلَ مِنِّي، فَإِذَا أَنَا بِرِيحٍ وَأَصْوَاتٍ وَدُخَانٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذِهِ شَيَاطِينُ يَحْرِفُونَ عَلَى أَعْيُنِ بَنِي آدَمَ لَا يَتَفَكَّرُوا فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَوْلَا ذَلِكَ لَرَأَوُا الْعَجَائِبَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ قِصَّةَ أَكَلَةِ الرِّبَا، وَفِيهِ أَبُو الصَّلْتِ لَا يُعْرَفُ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ قِصَّةَ أَكَلَةِ الرِّبَا، وَفِيهِ أَبُو الصَّلْتِ لَا يُعْرَفُ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، اس میں جب ہم ساتویں آسمان پر پہنچ گئے اور میں نے اوپر کی طرف دیکھا (یہاں ایک راوی نے یہ لفظ نقل کیا ہے) اپنے اوپر کی طرف دیکھا، تو وہاں کڑک دار چمکتی ہوئی بجلی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں کچھ لوگوں کے پاس آیا، جن کے پیٹ گھروں کی طرح تھے اور ان میں سانپ موجود تھے جو اُن کے پیٹ کے باہر سے بھی نظر آ رہے تھے، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ سود کھانے والے ہیں، جب میں نیچے کی طرف آتے ہوئے آسمان دنیا پر آیا اور میں نے اپنے نیچے دیکھا، تو میرے سامنے ہوا تھی، آوازیں تھیں اور دھواں تھا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ شیاطین ہیں، جو اولاد آدم کی آنکھوں پر منڈلاتے رہتے ہیں، تاکہ وہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی میں غور و فکر نہ کریں، اور اگر ایسا نہ ہو تو وہ عجیب و غریب چیزیں دیکھیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابن ماجہ نے اس میں سے سود کھانے والوں کا قصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوصلت ہے، جو معروف نہیں ہے اور علی بن زید کے علاوہ اور کسی نے اُس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 232]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابن ماجہ نے اس میں سے سود کھانے والوں کا قصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوصلت ہے، جو معروف نہیں ہے اور علی بن زید کے علاوہ اور کسی نے اُس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 232]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 363، 353/2 أورده المؤلف فى زوائد المسند 3122، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2273، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8426»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 232 in Urdu