الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِي الْإِسْرَاءِ .
واقعہ معراج کا بیان
حدیث نمبر: 233
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي وَضَعْتُ قَدَمَيَّ حَيْثُ تُوضَعُ أَقْدَامُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَعُرِضَ عَلِيَّ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا أَقْرَبُ النَّاسِ بِهِ شَبَهًا عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ، وَعُرِضَ عَلِيَّ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَجُلٌ ضَرْبٌ مِنَ الرِّجَالِ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ، وَعُرِضَ عَلِيَّ إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا أَقْرَبُ النَّاسِ بِهِ شَبَهًا صَاحِبُكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں نے دیکھا کہ میں نے بیت المقدس میں اپنے پاؤں وہیں رکھے، جہاں انبیاء کرام علیہم السلام کے قدم رکھے جاتے تھے، میرے سامنے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام آئے، تو لوگوں میں ان کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت عروہ بن مسعود رکھتا ہے، میرے سامنے سیدنا موسیٰ علیہ السلام آئے، تو ان کا حلیہ ایسا تھا کہ وہ شنوہ قبیلے کے فرد محسوس ہوتے تھے، میرے سامنے سیدنا ابراہیم علیہ السلام آئے، تو لوگوں میں اُن کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت تمہارے آقا (یعنی نبی اکرم) رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابوسلمہ ہے، امام أحمد، یحیی بن معین اور ابن حبان نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ علی بن مدینی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 233]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 258/2 اورده المؤلف فى زوائد المستد 107، أخرجه مسند أحمد برقم: 10449، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8689»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 233 in Urdu