الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابٌ فِي النَّصِيحَةِ .
خیر خواہی کا بیان
حدیث نمبر: 290
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدِّينُ النَّصِيحَةُ". قَالُوا: لِمَنْ؟ قَالَ:" لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ:" وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ".
قَالَ أَحْمَدُ: عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَمُقْتَضَى رِوَايَةِ أَحْمَدَ الِانْقِطَاعُ بَيْنَ عَمْرٍو وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَمَعَ ذَلِكَ فِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَقَالَ: أَحَادِيثُهُ مَنَاكِيرُ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَفْظُ أَبِي يَعْلَى: قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِكِتَابِ اللَّهِ وَلِنَبِيِّهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ".

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دین، خیرخواہی کا نام ہے، لوگوں نے دریافت کیا: کس کی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی، اُس کے رسول کی، اور اہل ایمان کے حکمرانوں کی“۔ یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مسلمانوں کے حکمرانوں اور ان کے عام افراد کی“۔
امام أحمد نے اس کی سند میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: عمرو بن دینار سے یہ منقول ہے: وہ کہتے ہیں: مجھے اُس شخص نے یہ بات بیان کی ہے: جس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، جبکہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، یہ روایت عمرو بن دینار کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، امام أحمد کی روایت کا تقاضا یہ ہے کہ عمرو بن دینار اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے درمیان انقطاع پایا جاتا ہے، اس کے ہمراہ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، اُسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں: اس کی نقل کی ہوئی روایات منکر ہوتی ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام ابویعلیٰ کے نقل کردہ الفاظ یہ ہیں: ”لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کس کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب کی، اُس کے نبی کی، اور مسلمانوں کے حکمرانوں کی“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 290]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 351/1، اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2368 اورده المؤلف زوائد المسند 102 اورده المؤلف فى كشف الاستار 61 اورده المؤلف فى المقصد العلى 35، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1261»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 290 in Urdu