الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابٌ فِي النَّصِيحَةِ .
خیر خواہی کا بیان
حدیث نمبر: 289
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: أَحَبُّ مَا يَعْبُدُنِي بِهِ عَبْدِي إِلَيَّ النُّصْحُ لِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرا بندہ جن طریقوں سے میری عبادت کرتا ہے، اُن میں میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چیز یہ ہے کہ میری خیرخواہی کی جائے (یعنی کسی کو میرا شریک قرار نہ دیا جائے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: کہ اسے عبیداللہ بن زحر نے علی بن یزید کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 289]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 254/5، اورده المؤلف فى زوائد المسند 101، أخرجه مسند أحمد برقم: 21687»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
حدیث نمبر: 290
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدِّينُ النَّصِيحَةُ". قَالُوا: لِمَنْ؟ قَالَ:" لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ:" وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ".
قَالَ أَحْمَدُ: عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَمُقْتَضَى رِوَايَةِ أَحْمَدَ الِانْقِطَاعُ بَيْنَ عَمْرٍو وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَمَعَ ذَلِكَ فِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَقَالَ: أَحَادِيثُهُ مَنَاكِيرُ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَفْظُ أَبِي يَعْلَى: قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِكِتَابِ اللَّهِ وَلِنَبِيِّهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ".

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دین، خیرخواہی کا نام ہے، لوگوں نے دریافت کیا: کس کی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی، اُس کے رسول کی، اور اہل ایمان کے حکمرانوں کی“۔ یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مسلمانوں کے حکمرانوں اور ان کے عام افراد کی“۔
امام أحمد نے اس کی سند میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: عمرو بن دینار سے یہ منقول ہے: وہ کہتے ہیں: مجھے اُس شخص نے یہ بات بیان کی ہے: جس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، جبکہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، یہ روایت عمرو بن دینار کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، امام أحمد کی روایت کا تقاضا یہ ہے کہ عمرو بن دینار اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے درمیان انقطاع پایا جاتا ہے، اس کے ہمراہ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، اُسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں: اس کی نقل کی ہوئی روایات منکر ہوتی ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام ابویعلیٰ کے نقل کردہ الفاظ یہ ہیں: ”لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کس کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب کی، اُس کے نبی کی، اور مسلمانوں کے حکمرانوں کی“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 290]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 351/1، اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2368 اورده المؤلف زوائد المسند 102 اورده المؤلف فى كشف الاستار 61 اورده المؤلف فى المقصد العلى 35، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1261»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 291
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَرَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِالنُّصْحِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جبرائیل نے مجھے خیرخواہی کی ہدایت کی تھی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی ہاشمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 291]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی ہاشمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 291]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 6326، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3296، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 158»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 292
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الدِّينُ النَّصِيحَةُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دین، خیرخواہی (کا نام) ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 292]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 292]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 62»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 293
وَعَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأْسُ الدِّينِ النَّصِيحَةُ". قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلِدِينِهِ، وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دین کا سر (یعنی بنیادی تعلیم) خیرخواہی ہے، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کس کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی، اُس کے دین کی، مسلمان حکمرانوں کی اور مسلمانوں کے عام افراد کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سوید ہے اور وہ ضعیف ہے، اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 293]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سوید ہے اور وہ ضعیف ہے، اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 293]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1184، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1206»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 294
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَا يَهْتَمُّ بِأَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ، وَمَنْ لَمْ يُصْبِحْ وَيُمْسِي نَاصِحًا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِإِمَامِهِ وَلِعَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَلَيْسَ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ضَعَّفَهُ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ.

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مسلمانوں کے معاملے کا اہتمام (یعنی اس کی صحیح دیکھ بھال) نہیں کرتا، وہ ان میں سے نہیں ہے، اور جو شخص ایسے عالم میں صبح یا شام نہیں کرتا کہ وہ اللہ تعالیٰ اس کے رسول، اُس کی کتاب، اُس کے مقرر کردہ حکمران، اور عام مسلمان افراد کا خیرخواہ ہو، تو وہ بھی اُن میں شمار نہیں ہو گا“،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابوجعفر رازی ہے، جسے محمد بن حمید نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابوحاتم، ابوزرعہ اور ابن حبان نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 294]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 471 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 50/2، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7469، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 871»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 295
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ رَجَعْتُ، فَدَعَانِي فَقَالَ:" لَا أَقْبَلُ مِنْكَ حَتَّى تُبَايِعَ عَلَى النُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ" فَبَايَعْتُهُ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، جب میں واپس مڑ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا اور ارشاد فرمایا: میں (اس بیعت کو) تمہاری طرف سے، اُس وقت تک قبول نہیں کروں گا، جب تک تم ہر مسلمان کے لیے خیرخواہی کی بیعت نہیں کرتے، راوی بیان کرتے ہیں: تو میں نے اس بات پر بھی آپ کی بیعت کر لی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے (یعنی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے ”صحیح“ میں حدیث منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 295]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 2457، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 189/1»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔