الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابٌ فِيمَنْ حُبُّهُمْ إِيمَانٌ .
اُن لوگوں کا بیان، جن کی محبت ایمان ہے
حدیث نمبر: 296
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ نَفْسِهِ، وَأَهْلِي أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَهْلِهِ، وَعِتْرَتِي أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ عِتْرَتِهِ، وَذَاتِي أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ ذَاتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
عبدالرحمان بن ابولیلی، اپنے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی اس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا، جب تک میں اس کے نزدیک، اس کی اپنی ذات سے زیادہ محبوب نہیں ہو جاتا، اور میرے اہل بیت اُس کے نزدیک، اس کے اپنے اہل خانہ سے زیادہ محبوب نہیں ہو جاتے، اور میری عترت، اُس کے نزدیک اس کی اپنی اولاد سے زیادہ محبوب نہیں ہو جاتی، اور میری ذات اُس کے نزدیک، اس کی اپنی ذات سے زیادہ محبوب نہیں ہو جاتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اُس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اُس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 296]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1646 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5790.، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6416، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5786»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 296 in Urdu