الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
حدیث نمبر: 3405
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً فَغَنِمُوا وَأَسْرَعُوا الرَّجْعَةَ فَتَحَدَّثَ النَّاسُ بِقُرْبِ مَغْزَاهُمْ وَكَثْرَةِ غَنِيمَتِهِمْ وَسُرْعَةِ رَجْعَتِهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَقْرَبَ مِنْهُمْ مَغْزًى وَأَكْثَرَ غَنِيمَةً وَأَوْشَكَ رَجْعَةً؟" (مَنْ تَوَضَّأَ ثُمَّ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ بِسُبْحَةِ الضُّحَى، فَهُوَ أَقْرَبُ مَغْزًى، وَأَكْثَرُ غَنِيمَةً، وَأَوْشَكُ رَجْعَةً) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ لِأَنَّهُ جَعَلَ بَدَلَ ابْنِ لَهِيعَةَ ابْنَ وَهْبٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ لِأَنَّهُ جَعَلَ بَدَلَ ابْنِ لَهِيعَةَ ابْنَ وَهْبٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم روانہ کی، انہیں مال غنیمت حاصل ہوا، اور وہ لوگ جلدی واپس آ گئے، تو لوگوں نے اس بارے میں بات چیت کی کہ ان کی جنگ کی جگہ قریب تھی، مال غنیمت زیادہ حاصل ہوا، اور یہ لوگ جلدی بھی واپس آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی اُس چیز کی طرف نہ کروں کہ جس میں زیادہ دور بھی نہیں جانا پڑتا، غنیمت بھی زیادہ حاصل ہوتی ہے، اور واپسی بھی جلدی ہو جاتی ہے، جو شخص وضو کرنے کے بعد مسجد کی طرف جائے، تاکہ چاشت کی نماز ادا کرے، تو ایسے شخص کو زیادہ دور بھی نہیں جانا پڑتا، غنیمت بھی زیادہ حاصل ہوتی ہے، اور واپسی بھی جلدی ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، امام طبرانی کے رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ انہوں نے ابن لہیعہ کی جگہ، ابن وہب کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3405]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6600»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 3405 in Urdu